کرشن چندر کے ناولوں اور افسانوں کی مکمل فہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-08-08

کرشن چندر کے ناولوں اور افسانوں کی مکمل فہرست

complete list of Urdu Novels and Short stories by Krishan Chander

کرشن چندر اردو فکشن کا ایک اہم نام ہے۔ یہ اردو کے عظیم افسانہ نگاروں میں سے ایک ہیں۔ یہ واحد ادیب ہیں جنہوں نے جنہوں نے اردو نثر کی تقریباً ہر صنف کو وسیلۂ اظہار بنایا ہے، جیسے افسانہ، ناول، انشائیہ، طنز و مزاح، تنقیدی مضامین، خطبات، ڈرامہ، رپورتاژ، تمثیل اور شخصی خاکہ۔

کرشن چندر : شخصیت اور فن
یہ پروفیسر بیگ احساس (سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ اور حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی) کا پی۔ایچ۔ڈی کا مقالہ ہے جسے انہوں نے اردو کے نامور محقق پروفیسر گیان چند جین کی زیر نگرانی مکمل کیا اور جس پر فروری 1985 میں حیدرآباد یونیورسٹی نے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری سے نوازا۔ پی۔ایچ۔ڈی کا یہ مقالہ تقریباً ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے مگر ضخامت کے خوف سے مقالے کا صرف ایک حصہ بطور تحقیقی کتاب شائع کیا گیا ہے۔
اس کتاب میں کرشن چندر کی تصنیفات کی فہرست کے حوالے سے پروفیسر بیگ احساس لکھتے ہیں:
تصانیف کی مکمل فہرست بنانا بھی کم دشوار مرحلہ نہیں تھا۔ کرشن چندر کے گھر پر بھی ان کی تصانیف کا مکمل سیٹ یا فہرست موجود نہیں ہے۔ رسالہ "شاعر" کے "کرشن چندر نمبر (1967)" میں شائع شدہ فہرست بھی ناقص ہے۔ راقم الحروف نے ایک مکمل فہرست تیار کی۔ محترمہ جیلانی بانو نے ساہتیہ اکیڈمی سے شائع ہونے والی کتاب "کرشن چندر" میں راقم الحروف کی تیار کردہ فہرست میرے حوالے سے شائع کی ہے۔ کرشن چندر کے افسانوی مجموعوں کے ساتھ ان میں شامل افسانوں کی فہرست بھی دی جا رہی ہے۔

تعمیر نیوز (حیدرآباد، انڈیا۔ بانی و اعزازی مدیر: مکرم نیاز) کی جانب سے انٹرنیٹ پر پہلی بار اردو (تحریری/یونیکوڈ) رسم الخط میں یہ مکمل فہرست پروفیسر بیگ احساس کی مذکورہ بالا کتاب کے حوالے سے پیش کی جا رہی ہے۔ تاکہ مستقبل کے ڈیجیٹل محققین و قارئین کو تلاش میں آسانی ہو۔

کرشن چندر کے ناول - مکمل فہرست
نمبر شمارنامسن اشاعتناشرتعداد صفحات
1شکست1943ساقی بک ڈپو، دہلی288
2جب کھیت جاگے1952بمبئی بک ہاؤس، محمد علی روڈ150
3طوفان کی کلیاں1954مکتبہ شاہراہ، دہلی318
4دل کی وادیاں سو گئیں1956رسالہ بیسویں صدی، دہلی259
5آسمان روشن ہے1957ایشیا پبلشرز، دہلی143
6باون پتے1957شمع بک ڈپو، دہلی352
7ایک گدھے کی سرگذشت1957شمع بک ڈپو، دہلی175
8ایک عورت ہزار دیوانے1957رسالہ بیسویں صدی، دہلی216
9غدار1960نیا ادارہ، لاہور172
10سڑک واپس جاتی ہےمارچ-1961ایشیا پبلشرز، دہلی291
11دادر پل کے بچے (ناولٹ)مئی-1961ایشیا پبلشرز، دہلی125
12برف کے پھول (ناولٹ)نومبر-1961ماہنامہ رومانی دنیا، الہ آباد149
13میری یادوں کے چنارفروری-1962ایشیا پبلشرز، دہلی248
14گدھے کی واپسیستمبر-1962ایشیا پبلشرز، دہلی174
15بوربن کلبنومبر-1962مشورہ بک ڈپو، دہلی160
16ایک وائلن سمندر کے کنارے1963ایشیا پبلشرز، دہلی356
17درد کی نہردسمبر-1963ایشیا پبلشرز، دہلی288
18لندن کے سات رنگ-سٹار پبلی کیشنز، دہلی175
19ایک گدھا نیفا میں1964--
20چاندی کا گھاؤمارچ-1964پنجابی پستک بھنڈار، دہلی315
21مٹی کے صنمجنوری-1966ایشیا پبلشرز، دہلی198
22زرگاؤں کی رانی1966شمع بک ڈپو، دہلی / اہلو والیہ بک ڈپو، دہلی158
23کاغذ کی ناؤ-اہلو والیہ بک ڈپو، دہلی203
24گنگا بہے نہ رات1966نفیس پاکٹ بکس ڈپو، الہ آباد176
25فلی قاعدہ (طنزیہ)فروری-1966پنجابی پستک بھنڈار، دہلی224
26پانچ لوفرمارچ-1966پنجابی پستک بھنڈار، دہلی182
27پانچ لوفر ایک ہیروئین--175
28ہانک کانگ کی حسینہ1967نفیس پاکٹ بکس ڈپو، الہ آباد127
29دوسری برف باری سے پہلے1967نفیس پاکٹ بکس ڈپو، الہ آباد / شاعر کرشن چندر نمبر، دہلی96/211
30گوالیار کا حجام1969کسم پرکاش، الہ آباد192
31بمبئی کی شام-کسم پرکاش، الہ آباد-
32چندا کی چاندنی1971کسم پرکاش، الہ آباد160
33ایک کروڑ کی بوتلفروری-1971پنجابی پستک بھنڈار، دہلی224
34مہارانی1971--
35پیار ایک خوشبو (ماخوذ)1971ناولٹ نمبر، شاعر55
36مشینوں کا شہر (ماخوذ)دسمبر-1971نصرت پبلشرز، لکھنؤ180
37کارنیوال (ماخوذ)-اہلو والیہ بک ڈپو، دہلی208
38آئینے اکیلے ہیں1972نصرت پبلشرز، لکھنؤ210
39چنبل کی چنبیلی1973ایشیا پبلشرز، دہلی255
40اس کا بدن میرا چمن1974نکہت پاکٹ بکس، الہ آباد-
41سونے کا سنسار1976نکہت پاکٹ بکس، الہ آباد320
42محبت بھی قیامت بھی1974نکہت پاکٹ بکس، الہ آباد235
43سپنوں کی وادی1977ایشیا پبلشرز، دہلی184
44آدھا راستہ1977نصرت پبلشرز، لکھنؤ223
45ہونولولو کا راج کمار-اہلو والیہ بک ڈپو، دہلی270
46سپنوں کی رہگذر میں1977بیسویں صدی میں بالاقساط (جنوری 1977 تک)-
47فٹ پاتھ کے فرشتے1977بیسویں صدی میں بالاقساط (جنوری 1977 تک)-

کرشن چندر کے افسانوی مجموعے - مکمل فہرست
نوٹ:
آخر کے چار مجموعے یعنی:
1) کشمیر کی کہانیاں، 2) کبوتر کے خط، 3) کسان اور دیوتا، 4) کالا سورج
ایسے افسانوں پر مشتمل ہیں جو پہلے ہی دوسرے افسانوی مجموعوں میں پیش کیے جا چکے ہیں۔

کرشن چندر کے افسانوی مجموعے - مکمل فہرست
نمبر شمارنامسن اشاعتناشر
1طلسم خیال1939مکتبہ اردو، لاہور
2نظارے1940ادبی دنیا۔ لاہور
3ہوائی قلعے1940اردو بک اسٹال، دہلی
4گھونگھٹ میں گوری جلے-ساقی بک ڈپو، دہلی
5زندگی کے موڑ پر1943مکتبہ اردو، لاہور
6نئے افسانے1943ایشیا پبلشرز، دہلی
7نغمے کی موت1945ہندوستان پبلشرز، دہلی
8پرانے خدا1944عبدالحق اکاڈمی، حیدرآباد
9ان داتا1944ایشیا پبلشرز، دہلی
10ہم وحشی ہیں1947کتابی دنیا، لکھنؤ
11ٹوٹے ہوئے تارے1947انڈین بک کمپنی، دہلی
12تین غنڈے1948نیا ادارہ، لاہور
13اجنتا سے آگے1948کتب پبلشرز، بمبئی
14ایک گرجا ایک خندق1948نیشنل انفارمیشن ایند پبلی کیشنز لمیٹیڈ، بمبئی
15سمندر دور ہے1948قمر پاکٹ بک سیریز، الہ آباد
16شکست کے بعد1951انار کلی کتاب گھر، لاہور
17نئے غلام1953قادری کتب خانہ، بمبئی
18میں انتظار کروں گا1953مکتبہ شاہراہ، دہلی
19مزاحیہ افسانے1954آزاد کتاب گھر، دہلی
20ایک روپیہ ایک پھول1955ایشیا پبلشرز، دہلی
21یوکلپٹس کی ڈالی1955ایشیا پبلشرز، دہلی
22ہائیڈروجن بم کے بعد1955ایشیا پبلشرز، دہلی
23کتاب کا کفن1956بیسویں صدی پبلشرز، دہلی
24دل کسی کا دوست نہیں1959ایشیا پبلشرز، دہلی
25کرشن چندر کے افسانے1960ایشیا پبلشرز، دہلی
26مسکرانے والیاں1960ایشیا پبلشرز، دہلی
27سپنوں کا قیدی1964ایشیا پبلشرز، دہلی
28مس نینی تال1964ستارہ پبلی کیشنز، دہلی
29دسواں پل1967ایشیا پبلشرز، دہلی
30گلشن گلشن ڈھونڈا تجھ کو1967ایشیا پبلشرز، دہلی
31آدھے گھنٹے کا خدا1969پنجابی پستک بھنڈار، دہلی
32الجھی لڑکی کالے بال1970ادبی ٹرسٹ، حیدرآباد
33کشمیر کی کہانیاں--
34کبوتر کے خط--
35کسان اور دیوتا--
36کالا سورج--

1: طلسم خیال ، 1939 ، مکتبہ اردو، لاہور :: فہرست
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1جہلم میں ناؤ پرہمایوں، سالگرہ نمبر، جنوری-1937
2اندھا چھتر پتیہمایوں، اپریل-1937
3مجھے کتے نے کاٹاہمایوں، نومبر-1937
4تالاب کی حسینہ-
5آنگیہمایوں، جنوری-1938
6صرف ایک آنہعالمگیر عید قربان نمبر، 1938
7لاہور سے بہرام گلہ تکہمایوں، اگست-1936
8مامتاادبی دنیا، اگست-1936
9قبرادب لطیف، ستمبر-1938
10گوماں-
11مصور کی محبت-
12یرقانادبی دنیا، سالنامہ ، 1936

2: نظارے ، 1940 ، ادبی دنیا۔ لاہور
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1جنت اور جہنمادبی دنیا، سالنامہ ، 1939
2بےرنگ و بوہمایوں، جنوری-1939
3آنسوؤں والیادبی دنیا، اگست-1939
4بچپنادب لطیف، جون-1939
5گل فروشادبی دنیا ، 1937
6دو فرلانگ لمبی سڑکہمایوں، اکتوبر-1938
7بند والیادبی دنیا، مئی-1936
8ویکسی نیٹرادب لطیف، سالنامہ 1939
9خونی ناچہمایوں، اپریل-1939
10دل کا چراغادبی دنیا، جولائی-1939
11تلاش-
12سفید پھول-
13منگلیک (ڈراما)-

3: ہوائی قلعے ، 1940 ، اردو بک اسٹال، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1غلط فہمی-
2گانا-
3جان پہچان-
4غسلیات-
5بدصورتی-
6رونا-
7بیچلر آف آرٹس-
8ٹوپ والا-
9شادی-
10عشق اور کار-
11میری سلور جوبلی-
12الف لیلیٰ کی گیارہویں رات-
13آنکھیں-
14نقد و نظر-
15میں نے جاپان میں کیا دیکھا؟-
16باون ہاتھی-
17سوراج کے پچاس سال کے بعد-
18مانگے کی کتابیں-
19پانی کا گلاس-
20ہوائی قلعے-

4: گھونگھٹ میں گوری جلے ، ساقی بک ڈپو، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1دیباچہ نگاری-
2بیوقوفی-
3ایک وحشی بمبئی میں-
4وٹامن-
5گھونگھٹ میں گوری جلے-
6گومتی کے کنارے-
7براڈکاسٹنگ کی بےہودگیاں-
8علم مستطحات-
9بدصورت راج کماری-
10ننگا رہنے پر-
11یوگا-
12باتیں-
13انتفاخ-
14آج میں پھر قسم کھاتا ہوں-

5: زندگی کے موڑ پر ، 1943 ، مکتبہ اردو، لاہور
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1زندگی کے موڑ پر-
2گرجن کی ایک شام-
3بالکونی-

6: نئے افسانے ، 1943 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1عوامی ڈے-
2میرے دوست کا بیٹا-
3کل ہند ہیروئین کانفرنس-
4داتن والے-
5قافلہ-
6گل دم-
7میری وادی ویران ہو گئی-
8دہلی کے دائرے-
9کہانی کی کہانی-

7: نغمے کی موت ، 1945 ، ہندوستان پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1نکڑ-
2نغمے کی موت-
3پنڈارے-
4شعلۂ بےدود-
5ترنگ چڑیا-
6نئی شلوار-
7پرماتما-
8خوشی-
9ہم سب غلیظ ہیں-
10سپنوں کے اشارے-
11جگن ناتھ-

8: پرانے خدا ، 1944 ، عبدالحق اکاڈمی، حیدرآباد
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1پرانے خدا-
2چڑیا کا غلام-
3مثبت اور منفی-
4جھیل سے پہلے جھیل کے بعد-
5حادثے-
6غلاظت-
7مقدس-
8پہلی اڑان-
9ایک سور کی تصویر-
10آتا ہے یاد مجھ کو-

9: ان داتا ، 1944 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1ان داتا-
2موبی-
3بھگت رام-
4شمع کے سامنے-

10: ہم وحشی ہیں ، 1947 ، کتابی دنیا، لکھنؤ
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1اندھے-
2لال باغ-
3ایک طوائف کا خط-
4جیکسن-
5امرتسر آزادی سے پہلے-
6امرتسر آزادی کے بعد-
7پشاور ایکسپریس-

11: ٹوٹے ہوئے تارے ، 1947 ، انڈین بک کمپنی، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1حسن اور حیوان-
2پورب دیس ہے دلی-
3سیما-
4شاعر فلسفی اور کلرک-
5ایک سفر-
6پل-
7اس کی خوشی-
8سفید جھوٹ-
9ٹوٹے ہوئے تارے-

12: تین غنڈے ، 1948 ، نیا ادارہ، لاہور
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1پال-
2غالیچہ-
3ایک اکسٹرا لڑکی-
4پھانسی کے سائے-
5بھوت-
6تین غنڈے-

13: اجنتا سے آگے ، 1948 ، کتب پبلشرز، بمبئی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1پورے چاند کی رات-
2خلل ہے دماغ کا-
3مغربی گھاٹ کی سیر-
4میرا بچہ-
5انجینئر-
6پھول سرخ ہیں-
7بت جاگتے ہیں-
8مرنے والے ساتھی کی مسکراہٹ-
9اجنتا سے آگے-
10جانور-

14: ایک گرجا ایک خندق ، 1948 ، نیشنل انفارمیشن ایند پبلی کیشنز لمیٹیڈ، بمبئی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1دوسری موت-
2علی آباد کی سرائے-
3ایک گرجا ایک خندق-
4گھاٹی-
5بھیروں کا مندر لمیٹیڈ-
6ایک دن-
7گیت اور پتھر-
8شہتوت کا درخت-
9ماہر فن-
10کالو بھنگی-

15: سمندر دور ہے ، 1948 ، قمر پاکٹ بک سیریز، الہ آباد
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1سپاہی-
2سمندر دور ہے-
3کوپن-
4زہر جو روح ہے-
5لالہ گھسیٹا رام-
6گوپال کرشن گوکھلے-
7چھٹی حس-
8جوتے پہنوں گا-
9باتیں-
10بہار کے بعد-

16: شکست کے بعد ، 1951 ، انار کلی کتاب گھر، لاہور
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت
1اردو کا نیا قاعدہ-
2شکست کے بعد-
3ایک فسطائی کی ڈائری-
4بادشاہ-
5ایک سورئیلی تصویر-
6یہاں سب غلیظ ہیں-
7گواہ-
8ردی-
9بڑے لوگ-
10ناپخت-

17: نئے غلام ، 1953 ، قادری کتب خانہ، بمبئی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

18: میں انتظار کروں گا ، 1953 ، مکتبہ شاہراہ، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

19: مزاحیہ افسانے ، 1954 ، آزاد کتاب گھر، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

20: ایک روپیہ ایک پھول ، 1955 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

21: یوکلپٹس کی ڈالی ، 1955 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

22: ہائیڈروجن بم کے بعد ، 1955 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

23: کتاب کا کفن ، 1956 ، بیسویں صدی پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

24: دل کسی کا دوست نہیں ، 1959 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

25: کرشن چندر کے افسانے ، 1960 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

26: مسکرانے والیاں ، 1960 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

27: سپنوں کا قیدی ، 1964 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

28: مس نینی تال ، 1964 ، ستارہ پبلی کیشنز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

29: دسواں پل ، 1967 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

30: گلشن گلشن ڈھونڈا تجھ کو ، 1967 ، ایشیا پبلشرز، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

31: آدھے گھنٹے کا خدا ، 1969 ، پنجابی پستک بھنڈار، دہلی
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت

32: الجھی لڑکی کالے بال ، 1970 ، ادبی ٹرسٹ، حیدرآباد
نمبر شمارعنوانپہلی اشاعت


***
بشکریہ کتاب: کرشن چندر : شخصیت اور فن
تالیف: ڈاکٹر بیگ احساس
تعداد صفحات: 350

آن لائن مطالعہ: (بشکریہ ریختہ ویب سائٹ)
کرشن چندر : شخصیت اور فن - ڈاکٹر بیگ احساس

A complete list of Urdu Novels and Short stories by Krishan Chander.

1 تبصرہ: