میر واعظ دنیا کی سب سے زیادہ 500 با اثر مسلم شخصیات میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-04

میر واعظ دنیا کی سب سے زیادہ 500 با اثر مسلم شخصیات میں شامل

MirWaiz
سری نگر
یو این آئی
حریت کانفرنس (ع) کے چیر مین اور جموں و کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی رہنما میر واعظ مولوی عمر فاروق کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ با اثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے اردن کے دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر جورڈن نے دنیا کی500با اثر شخصیات میں امسال بھی شامل کرلیا ہے ۔ جب کہ میر واعظ کو مسلم دنیا کی 9سب سے زیادہ مشہور اور با اثر سیاسی شخصیات میں نویں مقام پر جگہ ملی ہے۔ مذکورہ سنٹر کی جانب سے2015-16کے لئے جاری کی گئی سر کردہ شخصیات کو 13زمروں میں رکھا گیا ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں جن میں سیاست ، انتظامیہ، مذہبی امورات، واعظین ، روحانی پیشوا، اسکالرس، تجارت، سائنس، آرٹ اینڈ کلچر، ٹیکنالوجی ، رفاع عامہ، میڈیا وغیرہ شامل ہیں کے لئے عالمی سطح پر رواں ہفتے میں جاری ہونے والی فہرست میں سب سے زیادہ500با اثر شخصیات کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ دنیائے اسلام میں سیاست کے میدان میں دس بڑی شخصیات میں میر واعظ کشمیر کو نواں مقام حاصل ہوا ہے ۔ رپورٹ میں دنیا کے سب سے زیادہ با اثر500مسلمان کے حوالے سے جموں و کشمیر کی واحد شخصیت میر واعظ مولوی عمر فاروق کو شامل کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میر واعظ نے اپنے والد مرحوم میر واعظ مولانا محمد فاروق کی شہادت کے بعد انتہائی کمسنی کے حالت میں کشمیر کے میر واعظ کا منصب اور جموں کشمیر کے حق خود ارادیت کے ترجمان سب سے بڑی سیاسی فورم کل جماعتی حریت کانفرنس کی بنیاد ڈال کر اس کی قیادت سنبھالی۔

Mirwaiz Figures in 'Influential' Muslim List

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں