آندھرا پردیش کے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے کاموں میں تیزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-04

آندھرا پردیش کے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے کاموں میں تیزی

حیدرآباد
یو این آئی
آندھر اپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اے پی کے دارالحکومت امرواتی کے قریبی علاقہ گنا ورم ایر پورٹ سے نڈا مانیرو پنیکا پاڈو اور ہائی وے کی تمام عمارتوں ، دکانات اور شاپنگ کامپلکسوں کو سبز رنگ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لئے ہونے والے سنگ بنیاد کو وقار کا مسئلہ بنادیا ہے ۔ وہ انتظامات کے سلسلہ میں وجئے واڑہ کیمپ آفس مین وقتا فوقتاً جائزہ لے رہے ہیں ۔ اس سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سنگا پور کے وزیر اعظم اور جاپان کے وزراء کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ انہوں نے وجئے واڑہ سمیت دارالحکومت کے حدود والے علاقوں کو خوبصورت بنانے اور ان کی تزئین نو کے کاموں کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے یہ کام 22اکتوبر تک مکمل کرنے کی بلدیات کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چندرا بابو نائیڈو کو اس ہدایت پر بعض تاجرین نے مسرت کا اظہار کیا لیکن بعض تاجرین کا ماننا ہے کہ22اکتوبر تک یہ کام کرنا ممکن نہیں ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں