آندھرا پریش کو خصوصی موقف - جگن کی بھوک ہڑتال دوسرے دن میں داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-09

آندھرا پریش کو خصوصی موقف - جگن کی بھوک ہڑتال دوسرے دن میں داخل

وجئے واڑہ
آئی اے این ایس
ریاست آندھرا پریش کو خصوصی موقف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع کردہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج دوسرے دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے گنٹور کے قریب ہڑتالی کیمپ پہونچ کر جگن کا طبی معائنہ کیا ۔ ڈاکٹرس ، جگن کے بی پی اور خون میں شوگر کی سطح پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مختلف تنظیموں کے قائدین نے ہڑتالی کیمپ پہونچ کر جگن سے اظہار یگانگت کیا۔ پارٹی سربراہ کی بھوک ہڑتال میں وائی ایس آر سی پی کے کئی کارکن بھی شریک دیکھے گئے ہیں ۔ پارٹی نے اپنے قائدین کو ہدایت دی کہ وہ اپنے مقام پر بھی بھوک ہڑتال کا آغاز کریں ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت جب تک ریاست کو خصوصی موقف دینے کا اعلان نہیں کرتی تب تک جگن اپنی اس سلسلہ وار بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ جگن نے اے پی کو خصوصی موقف دلانے میں ناکامی پر مرکز کی بی جے پی اور ریاست کی تلگو دیشم حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ مرکز او ر ریاستی حکومتیں ، اے پی کو خصوصی موقف دینے میں ناکام رہی ہیں۔ جگن نے جو اسمبلی میں، حزب اختلاف بھی ہیں، چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ مرکز کی این ڈی حکومت میں شامل ہونے کے باوجود ، نائیڈو کے ریاست کو خصوصی موقف دلانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کی ہمہ جہت ترقی کے لئے اے پی کو خصوصی موقف دینا ضروری ہے ۔

Jagan's fast seeking special status to AP enters second day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں