پی ٹی آئی
کسانوں کے مسائل سے راہ فرار اختیار کرنے والی ٹی آر ایس حکومت پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کانگریس تلگو دیشم،بی جے پی کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے10اکتوبر کو تلنگانہ بند کا اعلان کیا ہے جس مقصد جہاں کسانوں کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے وہیں حکومت پر مرحلہ وار اساس کے بجائے کسانوں کا قرض یکمشت ادا کرنے کے وعدوں کی تکمیل پر دباؤ بنانا ہے ۔ بینکس ، کسانوں کو تازہ قرض جاری کرنے سے انکار کررہے ہیں ۔ ریاست کے تمام اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کے قرض یکمشست معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے10اکتوبر کو تلنگانہ بند منظم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ صدر پردیش کانگریس و رکن اسمبلی اتم کمار ریڈی نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے تمام طبقات سے اپیل کرتے ہیں کہ بند کو کامیاب بناتے ہوئے کسانوں کے ساتھ اظہار یگانگت کریں جو اس وقت شدید بحران سے دوچار ہیں اور حکومت بھی ان کسانوں کی اشک اشوئی کرنے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کو راحت پہنچانے میں بھی ناکام ہوگئی ہے ۔ صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی ایل رمنا ریڈی نے دعویٰ کیاکہ اسمبلی کے حالیہ سیشن کے دوران جس کا کل اختتام عمل میں آیا،200سے زائد پریشان حال کسانوں نے خود کشی کرلی ہے ۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجمچندر ریڈی اور اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت کسانوں کے قرض کو یکمشت ادا کرے اور خانگی قرض کی دائیگی کے لئے کسانوں کو مہلت دے ۔ یہ دو ہمارے مطالبات ہیں ۔ انہوں نے اضلع اور منڈلوں کو بھی خشک سال سے متاثرہ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔صدر ریاستی بی جے پی جی کشن ریڈی نے علیحدہ پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرض معاف کرے ۔ حالیہ اسمبلی سیشن میں کانگریس، تلگو دیشم ، بی جے پی ، سی پی ایم، سی پی آئی ایم اور دیگر جماعتوں نے ٹی آر ایس حکومت سے کسانوں کا قرض یکمشت معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کسانوں کے قرض کو معاف کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔ حکومت نے پہلے ہی8000کروڑ مالیتی کا کسانوں کے قرض کو معاف کردیا ہے ۔ حکومت کا ماننا ہے کہ متحدہ ریاست پر5سال تک کانگریس اور ٹی ڈی پی نے حکومت کی ۔ ان حکومتوں کی عدم توجہی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج کسان، انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ یو این آئی کے بموجب بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج اسمبلی کے احاطہ میں منعقد ہوا جس میں ان قائدین نے کسانوں کے مسائل کے تئین حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف بطور احتجاج10اکتوبر وک تلنگانہ بند منانے کا اعلان کیا ہے ۔ بعد ازاں ان جماعتوں کے قائدین نے عوام کے تمام طبقات سے اپیل کی وہ10اکتوبر کو منائے جانے والے بند کو کامیاب بنائیں جس کامقصد، کسانوں کو در پیش مسائل کو اجاگر کرنا ہے ۔ احاطہ اسمبلی میں منعقدہ اجلاس میں صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی ، ای دیاکر راؤ( تلگو دیشم) اور رامچندر ریڈی بی جے پی، شریک تھے ۔ دریں اثناء صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی نے کسانوں کی خود کشی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارتی10اکتوبر کے بند کی تائید کرتی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بند کو کامیاب بنائیں ۔
Opposition calls for Telangana shutdown
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں