جرمنی میں شہریوں کی تفصیلات جمع کرنے کا قانون منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-17

جرمنی میں شہریوں کی تفصیلات جمع کرنے کا قانون منظور

برلن
رائٹر
جرمن پارلیمنٹ نے آج اپنے شہریوں کی تفصیلات محفوظ رکھنے کے قانون کو دوبارہ نافذ کرنے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق404ارکان نے اس کے حق میں جب کہ148نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔ سات ارکان نے رائے شماری کے عمل میں حصہ نہیں لیا ۔ اس قانون کے تحت تمام شہریوں کی ٹیلی فون کالس اور انٹر نیٹ سر گرمیوں سے متعلق تفصیلات کو10ہفتوں تک محفوظ رکھاجاسکے گا ۔ اس سے قبل2010ء میں جرمنی کی آئینی عدالت نے اسے خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اس پر عمل در آمد روک دیا تھا ۔ قبل ازیں جرمن پارلیمنٹ میں آج شہریوں کے کوائف محفوظ رکھنے کے قانون کو دوبارہ نافذ کرنے پر حتمی رائے شماری ہوئی ۔ اس قانون کے تحت تمام شہریوں کی ٹیلی فون کالز اور انٹر نیٹ سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات کو10ہفتوں تک محفوظ رکھاجاسکے گا تاہم اس میں ای میلس شامل نہیں ہوں گے ۔ یہ ڈاٹا ممکنہ طور پر کسی بڑی مجرمانہ سرگرمی کا پتہ چلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس سے قبل2010ء میں جرمن آئینی عدالت نے اسے خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد روک دیاتھا۔ شہری حقوق کی مختلف تنظیموں نے اس موقع پر جرمن پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے بھی کئے ۔

German Parliament Passes Bill Requiring Storage of citizen details

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں