تحفظات کی برقراری کے عہد کی بی جے پی پابند ہے - امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-20

تحفظات کی برقراری کے عہد کی بی جے پی پابند ہے - امیت شاہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
تحفظات کے مسئلہ پر راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرسادیادو اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی جانب سے سخت تنقیدوں کا سامنا کرنے والی بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج کہا کہ ہم تحفظات کے حامی ہیں ۔ امیت شاہ نے آج پٹنہ میں کہا کہ بی جے پی اور او بی سیز اور ایس سیز، ایس ٹیز کے لئے موجودہ کوٹہ جاری رکھنے کی پابند عہد ہے ۔ بی جے پی تحفظات کی پالیسی میں کسی بھی تبدیلی کی خواہاں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دلتوں ، قبائلیوں ، پسماندہ طبقات اور دیگر کو تحفظات کے دستوری حق کا احترام کرنے کی پابند عہد ہے ۔ امیت شاہ نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد( این ڈی اے) کا اصل موضوع ترقی ہے اور تحفظات او گوشتجیسے معاملے اٹھا کر عظیم اتحاد کے قائدین انتخابی مفادات کے لئے سماج کو ذات پات کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی پارٹی تحفظات کی پالیسی میں کسی طرح کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہے ۔ تحفظات کے معاملے پر اشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کو تو ڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنتادل متحدہ (جے ڈی یو) کی قیادت والا عظیم اتحاد خود غرضی پر مبنی اتحاد ہے جو اسمبلی انتخابات میں اونچی ذات بمقابلہ پسماندہ ذات کا مسئلہ بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔ پریس کانفرنس میں بہار میں بی جے پی کے انتخابی مہم کے انچارج مرکزی وزیر اننت کمار اور بی جے پی کے ریاستی صدر منگل پانڈے بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جانب سے ترقی کو موضوع بنا کر عوام سے ووٹ مانگے جارہے ہیں ۔ بہار کے لوگوں میں ترقی کے معاملے پر کافی دلچسپی دکھائی دے رہی ہے ۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے لئے1.65لاکھ کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج دیا ہے ۔ اس کے لئے اب صرف منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بہار پسماندہ ہے ۔ وزیراعظم نے مشرقی خطے کی ترقی کرنے پر زور دیا ہے اور اس کے لئے کوئلہ کانوں کی ہراج سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال ریاستوں کی ترقی کے لئے کیاجائے گا۔ امیت شاہ نے کہا کہ بہار اب بیمار ریاست بن کر نہیں رہنا چاہتا ۔ ملک میں جہاں بھی بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومتیں ہیں وہاں تبدیلی کی کوشش کی گئی ہیں اور اب یہ نظر بھی آنے لگا ہے۔ صدر بی جے پی نے کہا کہ چیف منسٹر نتیش کمار نے اقتدار کے لئے راشٹریہ جنتادل اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آڑ جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو اور نتیش کمار نے طویل عرصے تک کانگریس کی مخالفت کی اور آج وہ اسی کانگریس کی گود میں چلے گئے ہیں۔ اس عظیم اتحاد کی بنیاد ہی مفاد پرستی پر ہے ۔ صدر بی جے پی نے کہا کہ بہار کے عوام جنگل راج2کبھی آنے نہیں دینا چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے لئے ریاست سے باہر جانے کے خلاف بھی لوگوں میں کافی ناراضگی ہے کیونکہ بہار میں روزگار کی کمی کی وجہ سے لوگ روزگار کے لئے گجرات، ہریانہ ، پنجاب اور کئی دیگر ریاستوں میں جانے پر مجبور ہیں ۔ ادویہ، روزگار اور تعلیم کے لئے بھی بہار کے عوام کو دیگر ریاستوں میں جانا پڑتا ہے ۔ بی جے پی صڈر نے کہا کہ بہار کے آج جو حالات ہے اس کے لئے کانگریس ، راشٹریہ جنتادل اور جنتادل یو برابر کی ذمہ دار ہیں۔ کانگریس کے بعد بہار میں راشٹریہ جنتادل کی15سال اور نتیش کمار کی دس برس تک حکومت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وقار کو پھر سے قائم کرنے کے لیے این ڈی اے کو موقع ملنا چاہئے ۔س

BJP committed to existing quota policy, says Amit Shah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں