بھارت کی لوک کہانیاں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-09-14

بھارت کی لوک کہانیاں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Bharat-ki-lok-kahaniyan

انسان کو قدرتی طور پر کہانی اچھی لگتی ہے۔ بچوں کو سکھانے پڑھانے کے لیے تو کہانی ایک دلکش ذریعہ ہے۔ ان کے خیال کو اونچی اڑان دینے کا ایک آسان وسیلہ ہے۔
ہندوستان کی کچھ مشہور لوک کہانیوں کے اردو ترجمے کا یہ مجموعہ اس مقصد سے پیش خدمت ہے کہ اردو داں بچے ملک کے مختلف علاقے، طبقے اور زبان کی کہانیوں سے واقفیت حاصل کریں اور یوں سب کے درمیان محبت و اخوت کا جذبہ بڑھے۔
ادب اطفال پر مبنی یہ دلچسپ اور یادگار کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


بھارت لوک کہانیوں کا خزانہ ہے۔ اس ملک میں آریہ اور قدیم باشندوں کے آپس کے تمدنی تعلقات کے سبب ملی جلی صورت میں کہانیوں کا ایک جال سا بچھا ہوا ہے۔ شمالی بھارت میں جن کہانیوں کا رواج ہے وہی ہمیں جنوبی بھارت یا کشمیر یا پنجاب میں بھی تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ سننے کو ملیں گی۔ ایسی حالت میں یہ کہنا مشکل ہے کہ کسی خاص کہانی کا آغاز کس ریاست سے ہوا؟ فقط کہانی کی بنیادی باتیں یا عام لوگوں کی زندگی کی چھاپ ہی اس کے آغاز کی جگہ کا فیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس بارے میں ایک عالم کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب جاندار اور بےجان چیزیں جس طرح نوے فیصدی کے لگ بھگ بنیادی عنصروں کو لے کر بنی ہیں، اسی طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ تھوڑے سے بنیادی پلاٹ اور گُن ہیں جن کے آپس کے میل جول سے ہماری تمام لوک کہانیاں بنی ہیں اور ہمیشہ بنتی رہیں گی۔
بھارت کے ایک زمانے کی بےشمار لوک کہانیوں کا سنسکرت، پراکرت، پالی، اپ بھرنش اور صوبائی زبانوں میں بھنڈار بھرا ہوا ہے۔ یہ کہانیاں پرانی ہوتی ہوئی بھی نت نئی ہیں۔ ان میں عوام کی سماجی زندگی اور ان کے کام کی تاریخ سمائی ہوئی ہے۔ رفتہ رفتہ عام لوگوں کے دلوں پر ان کہانیوں کی نئی تہ جمتی چلی گئی اور وہی پرانی کہانیاں نئی صورت اختیار کر کے نئے سماج کی چھاپ لے کر پھر نئے روپ میں ظاہر ہوئی ہیں۔ پرانے قصہ خوانوں میں ہماری نانی، دادی اور بوڑھے بزرگوں نے انہیں سنبھال کر رکھنے اور پختہ کرنے میں پوری مدد دی ہے۔
کہانی انسان کے لیے انوکھی تفریح کا ذریعہ ہے۔ دماغی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے انسانی سماج کے لیے کہانی پرانی اکسیر ہے۔ آج بھی اس کے فائدے اور اس کی دلچسپی میں فرق نہیں پڑا ہے۔ دیکھا جائے تو لوک کہانیاں ہی ادبی کہانیوں کی ماں ہیں۔ صدیوں سے یہ کہانیاں انسانوں کا دل بہلاتی آ رہی ہیں۔ انسان کے دل میں بچپن کا جو جذبہ ہے اسے کہانی پڑھنے اور سننے سے تسکین ملتی ہے۔ امید ہے یہ کتاب بھی اپنے اس مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہے گی۔


یہ بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
دیس دیس کی لوک کہانیاں (ادب اطفال)

***
نام کتاب: بھارت کی لوک کہانیاں (ادب اطفال)
سن اشاعت: جولائی 1957ء
تعداد صفحات: 211
ناشر: پبلی کیشنز ڈویژن، منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ، گورنمنٹ آف انڈیا، نئی دہلی۔
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Bharat ki lok kahaniyan.pdf
Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

بھارت کی لوک کہانیاں :: فہرست
نمبر شمارعنوانقلمکارصفحہ نمبر
الفدیباچہ-3
1تکلی کی پیدائش (مدھیہ پردیش)مبارک علی7
2جلاہا اور قسمت کا دیوتا (بہار)ساوتری دیوی ورما14
3انسان کی بیٹی (برج)رام چندر شرما25
4کلاوتی (بنگال)من متھ ناتھ گپت41
5کاٹھ کا گھوڑا (گجرات)شچی رانی گرٹو57
6لکشمی کا اشیرباد (مارواڑ)چندر کرن سون رکسا69
7بیل کماری (وندھیہ پردیش)ویریندر گوپال75
8دیوتا کا دان (بندیل کھنڈ)ظہور بخش85
9ناگا اور شیر (ناگا پردیش)ساوتری دیوی ورما96
10انوکھی ہڈی (ہماچل)بھیشم ساہنی105
11کرم چکر (مدھیہ بھارت)یدھشٹر کمار117
.پھولوں کی سیج (متھلا)بھگوان چندر گپت120
12ٹمرک ٹوں (راجستھان)اکشے چندر شرما130
13سنگترے کی راجکماری (اترپردیش)شونینہ مہتا135
14تین بھائی (ترائی)من متھ ناتھ گپت143
15لوہار کی لڑکی (کشمیر)نندلال چتہ156
16ادھڑا (ایک لوک کہانی پر مبنی)شانتی گپتا166
17دلیر لچھی (پنجاب)ہنس راج رہبر174
18گرم جامن (تمل ناڈو)ٹی این ایس سیتا رامن182
19ستیہ کام (ایک پرانی لوک کہانی سے ماخوذ)رام پرتاپ ترپاٹھی186
20بارہ سروں والا ناگ (آندھرا)چولا دشنو195
21خدمت کا انعام (اودھ)کماری ارملا202

Bharat ki lok kahaniyan, a collection of Indian folk tales, Urdu translation, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں