بہار میں ٹو وہیلرس کو دو سال تک مفت پٹرول - بی جے پی کا انتخابی نعرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-04

بہار میں ٹو وہیلرس کو دو سال تک مفت پٹرول - بی جے پی کا انتخابی نعرہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
رائے دہندوں کو راغب کرنے کی کوشش میں دوسری سیاسی جماعتوں پر سبقت لے جاتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا ہے کہ وہ دو سال تک ان دو پہیہ گاڑیوں کو مفت پٹرول فراہم کرے گی جو 10ویں اور12ویں امتحانات پاس کرنے والی5ہزار لڑکیوں کو دئیے جائیں گے ۔ سشیل مودی نے انتخابی مہم کے لئے روانہ ہونے سے قبل پٹنہ ایر پورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست میں این ڈی اے کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت قائم ہوتی ہے تو10ویں اور انٹر میڈیٹ فرسٹ کلاس کامیاب ہونے والی طالبات میں اسکوٹی تقسیم کی جائے گی اور اس اسکوٹی کو دو سال تک مفت پٹرول فراہم کیاجائے گا ۔ سشیل مودی کا یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کہ چیف منسٹر نتیش کمار نے ان کے اسکوٹی دینے کے قبل ازیں اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسکوٹی تو دے دی جائے گی ، پٹرول کون دے گا؟ سشیل مودی نے کہا کہ جب ہم نے اسکوٹی دینے کا اعلان کیا ہے تو پٹرول کے لئے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جنہیں اسکوٹی دیں گے انہیں پٹرول بھی دیں گے ۔ اسکوٹی کو بی جے پی ویژن دستاویز میں جو انتخابات کے سلسلہ میں جاری کیا گیا ہے ، نمایاں اہمیت دی گئی ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے گزشتہ جمعرات کو یہ دستاویز جاری کی تھی۔ سشیل مودی نے کہا کہ مستقبل کی این ڈی اے حکومت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کو مفت گیس سلنڈر بھی فراہم کریں گے ۔ سشیل مودی کو جو ریاست کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر ہیں، این ڈی اے کے اقتدار پر آنے کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی حکومت نتیش کمار کے دور میں ہوئے100کروڑ روپے مبینہ میڈیسین اسکام کی بھی سی بی آئی تحقیقات کا بھی حکم دے گی ۔ اس اسکام میں اسپتالوں کے لئے ناقص ادویات بڑی قیمتیں دے کر خریدی گئی ہیں ۔

BJP promises free petrol for free scooties in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں