اچھے اور باصلاحیت افراد کو سیاست میں آنا چاہئے - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-05

اچھے اور باصلاحیت افراد کو سیاست میں آنا چاہئے - وزیر اعظم مودی

نئی دہلی
یو این آئی، پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سیاست اور قائدین کی بدنامی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے قابل افراد سے سیاست میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی سیاسی زندگی خوشحال بنے گی۔ مودی ٹیچر ڈے کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے موقع پر طالب علموں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سیاسی زندگی کی کافی بدنامی ہوچکی ہے ۔ لوگ اس میدان میں آنے سے کتراتے ہیں ۔ اس کی وجہ سے ملک کا نقصان ہورہا ہے ۔ ہم جمہوری نظام میں اور سیاست اور سیاسی پارٹیاں اس نظام کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے یہ ضروری ہے کہ تمام شعبوں کے لوگ سیاست میں آئیں گے تبھی ہماری سیاسی زندگی پھلے پھولے گی ۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے کہا کہ طلبا کو ہمیشہ اپنے استادوں کے احسان مند رہنا چاہئے کیونکہ وہ کماروں کی طرح بچوں کی زندگی ور ان کا کیرئیر بناتے ہیں ۔ ممتاز اسکالر اور ٹیچر ڈاکٹر رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر مانک شاہ سنٹر میں دہلی کے مختلف اسکولوں سے آئے800طلبا اور استاذہ سے105منٹ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو اصل معنوں میں ٹیچر ہوتے ہیں وہ کبھی ریٹائر نہیں ہوتے ۔ معاشرے میں ان کا رول جاری رہتا ہے ۔ مودی نے سابق صد ر اے پی جے عبدالکلام کی مثال دی، جو حال ہی میں کلاس میں طلبا سے خطاب کے دوران فوت ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو اپنے اساتذہ کی عزت اور ان کی قدر کرنی چاہئے کیونکہ یہ وہ ہستی ہے جو علم کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور نوجوانوں کو بتاتے ہیں کہ انہیں اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہئے ۔ مودی نے کہا آج کے بچوں اور نوجوانوں نے ڈاکٹر رادھا کرشنن کے زمانہ نہیں دیکھا مگر انہوں نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو دیکھا ہے ۔ ڈاکٹر کلام کی یہ آواز تھی کہ لوگ انہیں ٹیچر کے طور پر یاد رکھیں۔

Prime Minister Narendra Modi says good, talented people should join politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں