امریکہ میں اسلام اور پیغمبر صلعم کے حقیقی پیغامات کی انوکھی تشہیری مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-05

امریکہ میں اسلام اور پیغمبر صلعم کے حقیقی پیغامات کی انوکھی تشہیری مہم

American-Muslims-Launch-Billboard-Campaign
نیویارک
رائٹر
نیو یارک میں قائم شمالی امریکہ کے اسلامی حلقہ کی جانب سے ملک بھر میں درجنوں ایسے بل بورڈس نصب کرنے کی ایک انوکھی مہم شروع کی گئی ہے جس پر پیغمبر اسلام اور مذہب اسلام کے حقیقی پیغامات درج ہیں ۔ امریکہ کے مختلف شہروں میں نصب کردہ ان بل بورڈس پر مسلمانوں کے لئے غیر معمولی اہمیت کے حامل مذہبی پیغامات درج ہیں جن پر مثال کے طور پر لکھا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ اسلام کا شعار امن ، سماجی انصاف، خواتین کے حقوق کا تحفظ تھا اور آپ صلعم نے ہمیشہ محبت ، امن اور بھائی چارہ کی تعلیمات عام کیں اور آپ صلعم نے تشدد اور نفرت کا خاتمہ کیا ۔ اس سال موسم گرما میں جگہ جگہ نصب کئے گئے ان بل بورڈس پر ایک ویب سائٹ اور ایک ٹیلی فون نمبر بھی درج ہے جس پر کال کرکے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ امریکی شہر بوسٹن، نیویارک، فینکس ، سانڈیگو، لپاسو اور آسٹن کے علاوہ ریاست ٹیکساس، ٹینیسی ، کلیو لینڈ، لاس ویگاس ، ملواؤ کینارتھ برگن، نیوجرسی، پورٹ لینڈ، آور گون، ہیر سبرگ ، پنسلوینیا، ڈینور، کلا گری اور برٹس کولمبیا شامل ہیں ۔ اس مہم کو شروع کرنے والے مسلمانوں کے گروپ کے صدر نعیم بیگ کے مطابق یہ مہم رواں برس فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک طنز نگار جریدہ چارلی ہیبڈو اور پیرس ہی میں قائم یہودیوں کی ایک سوپر مارکٹ پر مسلم شدت پسندوں کے حملوں کے تناظر میں شروع کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پیرس کے ان حملوں میں20افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں3حملہ آور بھی شامل تھے۔ نعیم بیگ نے کہا کہ پیرس میں ہوئے ان حملوں میں ملوث افراد مذہب اسلام کی روح اور اس کے اصل معنی اور مفہوم کو بالکل غلط سمجھے ہیں، امریکہ کی مسلم برادری مذہب اسلام اور پیغمبر ؐ اسلام کے اصل پیغام کو پھیلانا اور ان کے بارے میں دئیے جانے والے غلط تاثرات کے ازالہ کی کوشش کررہی ہے ۔ بوسٹن، جہاں2013میں ایک میراتھن کے دوران ہوئے بم دھماکوں جیسے واقعات کے پس منظر میں پیدا ہونے والا یہ سوال کہ کیا مسلمانوں کی اس نئی مہم کو شدید مخالفت یا مزاحمت کا سامنا ہوسکتا ہے ؟ نعیم بیگ نے کہا کہ اس مہم کو شروع کرنے کی یہی اصل وجہ ہے ، انتہا پسند ہر معاشرے میں ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے مجھے اس وقت سخت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی میرے عقیدہ ، میرے مذہب، میرے پیغمبر کی تعلیمات کو برا کہتا ہے ۔ نعیم بیگ کے خیال میں جو لوگ تشدد اور شدت پسندی کا راستہ اختیار کرتے ہیں وہ زندگی میں ناکام اور بے راہ روی کا شکار ہوتے ہیں ۔ نہ تو انہیں اپنے مستقبل کے سمت کا پتہ ہوتا ہے اور نہ ہی یہ اپنی زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ اسلامک سوسائٹی آف بوسٹن کلچرل سینٹر کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر یوسفی ولی نے اس مہم کے تعلق سے کہا کہ ہمارا عمل الفاظ سے زیادہ زور دار ہے ۔

American Muslims Launch Billboard Campaign To Dispel Myths About Islamic Prophet Muhammad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں