بار بار میڈیا میں میرا نام اچھالنا شبیہ متاثر کرنے کی سازش - رابرٹ وڈرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-13

بار بار میڈیا میں میرا نام اچھالنا شبیہ متاثر کرنے کی سازش - رابرٹ وڈرا

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
ہندوستانی طیرانگاہوں پر تلاشی سے مستثنیٰ افراد کی فہرست میں اپنا شامل رہنے پر میڈیا کی جانب سے مسلسل استفسار سے پریشان صنعت کار اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے آج کہا ہے کہ وہ نہ تو کوئی بے انتہا اہم شخصیت (وی وی آئی پی) ہوں یا نہ تو کوئی بہت ہی اہم شخصیت (وی آئی پی) ہیں۔ مملکتی وزیر شہری ہوا بازی مہیش شرما نے کل کہا تھا کہ ملکی طیرانگاہوں پر تلاشی سے مستثنیٰ افراد کی فہرست سے رابرٹ وڈرا کا نام ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، اس پر وڈرا نے تعجب سے کہا کہ کیا انہیں ذاتی طور سے تمام ایر پورٹس سے خود اپنا نام ہٹانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پریشانی نہیں ہے مگر متعلقہ حکام کیا یہ سمجھیں گے کہ میں اہم شخصیت یا انتہائی اہم شخصیت نہیں ہوں ۔ میں ہندوستان کا شہری ہوں اور اس پر ناز ہے۔ میں کئی مرتبہ اپنا نام فہرست سے ہٹانے کی آواز اٹھائی ہے اور اس کی اجازت دی ہے ۔ میرے رویہ سے بھی یہ بات ظاہر ہے مگر مجھے اس خطرے کے حوالے سے حکومت کے تجزیہ سے غالبا یہ بات سامنے آئی ہے کہ میرا نام فہرست میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس لئے میر ا نام وی وی آئی پی فہرست سے ہٹانے میں دوغلا پن کیوں ہے۔ وڈرا نے الزام لگایا ہے کہ بار بار میڈیا میں یہ معاملہ اٹھانا ان کی شبیہ خراب کرنے کی بڑی سازش کا حصہ ہے ۔ مجھے رعایتوں کی ضرورت نہیں ہے ۔ میں نے ان کا کبھی استعمال نہیں کیا ہے ۔ تلاشی میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے اور مجھے کچھ چھپانا نہیں ہے ۔ مجھے کیمروں سے بچنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ شاید مجھے ہر ایئر پورٹ پر جاکر اپنا نام فہرست سے نکلوانا چاہئے ۔ میں بہت سادہ مزاج کا آدمی ہوں ۔ ایسے ہی جیسے کوئی اور شہری ۔ اس لئے مجھے ایسا ہی سمجھیں ، ورنہ ہر ہندوستانی شہری اپنا نام وی وی آئی پی فہرست میں لکھوائے اور برائے مہربانی لوگوں کا وقت ضائع کرنا بند کردیجئے ۔ دنیا میں اس سے زیادہ بڑے مسائل ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان پر توجہ دی جائے۔ شرما کے بیان کے ایک روز بعد مسٹر وڈرا کا بیان آیا ہے ۔ شرما نے کہا تھا کہ شہری ہوا بازی کی وزارت کا کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد کا نام بغیر تلاشی والی فہرست سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

Remove my name from no-frisking list, I'm not VIP: Robert Vadra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں