آئی اے این ایس
گرگاؤں پولیس کو وزارت برائے امور خارجہ کی جانب سے سعودی سفارت کار عصمت ریزی کیس کے تئیں ہدایات کا انتظار ہے کہ اس متنازعہ اور حساس معاملہ سے کس طرح نمٹا جائے جس میں نیپال کی دو خواتین متاثر ہوئی ہیں اور پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس بھی درج کردیا ہے ۔ جمعہ سے پولیس کی جانب سے اس معاملہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے جس میں پولیس نے گر گاؤں میں سینئر سعودی سفارت کار کے ایک گھر سے دو نیپالی خواتین کو برآمد کیا۔ دوستانہ تعلقات اور سفارتی نوعیت کے حامل معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر ، ایک ہفتہ کے لئے رخصت پر جانے والے اور کیس کی تحقیقات کرنے والے گر گاؤں کے پولیس کمشنر نودیپ سنگھ ویرک نے اپنی رخصت منسوخ کردی اور وہ جمعہ کے دن دفتر حاضر رہے ۔ اس ضمن میں ہندوستان میں موجود نیپالی سفیر نے وزارت برائے امور خارجہ ہند کے دفتر سے تفصیلات طلب کی۔ سعودی عرب سفارت نے عصمت ریزی الزامات کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے بلا تفتیش و تحقیق میڈیا کو اس خبر کے اچھالنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔
Police waiting for MEA directions in Saudi diplomat case
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں