پاکستان سے بہتر تعلقات کے لئے کام کرنا چاہئے - آر ایس ایس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-05

پاکستان سے بہتر تعلقات کے لئے کام کرنا چاہئے - آر ایس ایس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس نے پاکستان اور دیگر پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت کی تائید کی ہے اور گزشتہ14ماہ کے دوران نریندر مودی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آر ایس ایس نے جوائنٹ جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوشابا نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس طرح کی چیزیں ایک خاندان میں بھائیوں کے درمیان ہوتی ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا اور بہتر تعلقات کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ بی جے پی اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ سہ روزہ رابطہ اجلاس کے بعد آر ایس ایس نے آج کہا کہ مودی حکومت صحیح سمت میں جارہی ہے اور اس تنقید کو مسترد کردیا کہ حکومت اس کے ریموٹ کنٹرول سے چل رہی ہے ۔ سنگھ پریوار کا چہرہ سمجھا جانے والا آر ایس ایس نے بتایا کہ وہ حکومت کے مظاہرہ کو جانچنے کی کوشش نہیں کررہی ہے بلکہ وزراء کو جو سوئم سیوک بھی ہین صرف مشورے دے رہی ہے اور اسے ایسا کرنے کا حق حاصل ہے ۔ آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابولے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف16مہینے گزرے ہیں ۔ ابھی کافی وقت ہے اور بہت کچھ کرنا ہے ۔ ابھی تک جو بھی کیا گیا ہے وہ صحیح سمت میں جارہا ہے اور حکومت پوری جستجو اور پابندی عہد کے ساتھ اچھا مظاہرہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی سے صد فیصد اطمینان بخش کارکردگی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ آر ایس ایس کے اس سہ روزہ رابطہ اجلاس کے دوران سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اور دیگر اعلیٰ قائدین نے بی جے پی حکومت کے اہم وزراء سے دو بدو بات چیت کی جن میں کئی سینئر وزراء شامل تھے ۔

Pak is our ‘brother’, government must work to improve ties: RSS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں