چینائی منگلور ایکسپریس پٹری سے اتر گئی - 39 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-05

چینائی منگلور ایکسپریس پٹری سے اتر گئی - 39 زخمی

نئی دہلی،پڈوچیری ، چینائی
یو این آئی
چینائی، منگلور ایکسپریسٹرین کے چھ ڈبے آج صبح ٹامل نادو کے ضلع کڈلور میں پٹری سے اتر گئے ۔39مسافرین زخمی ہوگئے۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حادثات کو صفر کردینا ان کی وزارت کی اولین ترجیح ہے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب منگلور جانے والی ٹرین چینائی ایگمور سے کل رات10:30بجے روانہ ہوئی تھی وہ رات 2بجے وردوھا چلم کے قریب پٹری سے اتر گئی ۔ لیڈیز اور اَن ریزرو کمپارٹمنٹ پٹری سے اتر گئے ۔39مسافرین زخمی ہوگئے ۔ چار اے سی ڈبے بھی پٹری سے اترے ۔ سرکاری عہدیدار فوری حرکت میں آگئے اور انہوں نے بچاؤ کام شروع کردئیے۔350میٹر پٹری کو حادثہ میں نقصان پہنچا ہے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب چینائی۔ منگلور ایکسپریس کے39مسافرین اس وقت زخمی ہوگئے جب اس کے چار ڈبے آج صبح کی اولین ساعتوں میں کڈلور کے قریب پٹری سے اتر گئے۔ حادثہ لگ بھگ دو بجے اس وقت پیش آیا جب منگلور جانے والی ٹرین کے چار ڈبے چینائی سے تقریبا200کلو میٹر دو ر ضلع کڈلورمیں پٹری سے اتر گئے ۔ پولیس اور سدرن ریلوے کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ 39زخمیوں میں36کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ دیگر تین کو وردھا چلم میں ایک ہسپتال میں شریک کیا گیا ۔ مصروف روٹ پر ریل ٹریفک درہم برہم رہی۔ کئی ٹرینوں کو قریبی اسٹیشنوں پر روکا گیا۔ اسی دوران چیف منسٹر ٹاملناڈو جے جیہ للیتا نے شدید زخمیوں کے لئے پچاس ہزار روپے اور معمولی زخمیوں کے لئے پچیس ہزار روپے معاوضہ کا اعلان کیا۔ اسی دوران ریلویز نے ڈبوں کے پٹری سے اترنے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ دار پائے جانے والون کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے ٹوئٹ کیا کہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔

39 injured as Chennai-Mangalore Express derails

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں