شاہ سلمان کا کرین حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-14

شاہ سلمان کا کرین حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کا عزم

مکہ مکرمہ
اے ایف پی
سعودی عرب کے حکمراں شاہ سلمان نے حج سے قبل حرم شریف میں کرین حادثہ کی تحقیقات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں107افراد فوت ہوگئے جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ حج اسلام کا اہم فریضہ ہے جس میں20لاکھ سے زائد عازمین حج شرکت کرتے ہیں ۔ اس سانحہ کے باوجود سعودی حکام نے کہا ہے کہ عازمین حج بڑی تعداد میں روزانہ اذکار و عبادت و طواف کعبہ میں مشغول ہیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں ، ایسے میں سرخ اور سفید رنگ کا ایک کرین جمعہ کے دن گرج و چمک کے ساتھ بارش کے باعث گر پڑا ۔ ہم اس کی تحقیقات کریں گے ۔ نتائج عام شہریوں کے سامنے پیش کریں گے ۔ شاہ سلمان نے حرم شریف میں جائے حادثہ کے مقام کا معائنہ کے بعد یہ بات کہی ۔ حرم شریف کے بعض حصوں کی حصار بندی کردی گئی ۔ اس حادثہ میں200افراد زخمی ہوگئے ، جب یہ کرین مسجد کے احاطہ میں گر پڑا تھا ۔ عازمین اس وقت اذکار و عبادات میں مشغول ہیں۔ مصر کے عازم حج محمد ابراہیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ کاش میں اس حادثہ میں شہید ہوجاتا کیوں کہ یہ واقعہ مقدس مقام اور اہم اوقات کے درمیان پیش آیا۔ مراقش کے عازمین نے سلامہ نے کہا ہمارے تمام فون کل سے بند پڑے ہیں جب کہ رشتہ دار ہماری خیر خیریت دریافت کرنے کوشش کررہے ہیں ۔ انڈونیشیائی، ہندوستانی مہلوکین میں شامل ہیں۔ زخمیوں میں ملائشیائی ، مصری، ایرانی اور ترک افغان اور پاکستانی شامل ہیں ۔ شاہ سلمان نے شہید ہونے والے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے مقامی ہاسپٹلس کادورہ کیا اور زخمیوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ سعودی پریس ایجنسی کے عہدیداروں کو یہ بات بتائی۔ ایک سعودی عہدیدار نے بتایا کہ حج توقع ہے کہ21ستمبر سے شروع ہوگا ۔ حادثہ کے باوجود اس کے فرائض کی تکمیل ہوتے رہے گی۔ اس واقعہ کا حج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ متاثرہ حصہ کو چند دنوں میں ٹھیک کرلیاجائے گا۔ فریضۃ حج تمام صاحب استطاعت مسلمانوں کے لئے لازم ہے ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے فوری طور پر کرین کے انہدام کی وجہ دریافت کرنے کا آغاز کردیا ہے جب کہ کنٹراکٹرس حرم شریف کی توسیع کے کام میں مشغول ہے اور اسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جائے حادثہ کے بعد دیگر کرینوں کی سیفٹی کو یقینی بنائیں۔ مکہ کی رائل کلارک ٹاور کے قریب بلند بالا عمارت کے نیچے بھاری کرین کام کے لئے نصب کیا گیا ہے ۔ یہ دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت ہے۔ یہاں برسوں سے کام جاری ہے ۔ یہاں چار لاکھ مربع اسکوائر میٹر حرم شریف میں توسیع کا کام جاری ہے ۔ جس سے2.2ملین افراد کے لئے گنجائش فراہم ہوسکتی ہے ۔

دریں اثنا نئی دہلی سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب مکہ المکرمہ کی مقدس مسجد، مسجد حرام میں جمعہ کے دن ہوئے حادثہ میں مزید 9افراد کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ اس طرح وفات پانے والے ہندوستانی شہریوں11ہوگئی ۔ وزارت برائے امور خاجہ نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ وزارت کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹس میں کہا کہ اتوار کی شام مردہ گھر کھولے جانے کے بعد رشتہ داروں کے ساتھ کام کررہے عہدیداران نے اس بات کی تصڈیق کی کہ اس حادثہ کے نتیجہ میں مزید9ہندوستانی افراد کی وفات ہوگئی ہے ۔ نیز انہوں نے کہا کہ جدہ میں موجود ہندوستانی مشن کی جانب سے مکہ مکرمہ میں حاجی متوفیان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے تمام تر تعاون کیاجارہا ہے ۔ نیز19زخمیوں حاجیوں کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیاجارہا ہے ۔ وفات شدگان میں محمد حنیف، تبسم، حسن کھراج ، ظفر شیخ ، ذاکرہ بیگم، محمد عبدالقادر، فاطمہ بیگم ، شمیم بانو اور قادر بی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ہندستانی مشن نے متاثرہ حاجی خاندانوں کی ہمہ وقتی مدد کے لئے00966125496000،00966125458000اور ٹول فری نمبر8002477786ہیلپ لائن تشکیل دی ہے ۔

King Salman to make findings of Makkah crane collapse probe public

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں