پی ٹی آئی
مہاراشٹرا کے خصوصی مکوکا عدالت توقع ہے کہ2006کے سلسلہ وار ٹرین بم دھماکے کے مقدمہ میں12افراد کے خلاف سزاؤں کا کل اعلان کرے گی ۔ مکوکا جج وائی ڈی شنڈے نے گزشتہ روز انہیں مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔13میں سے صرف ایک ملزام کو عدالت کی شہادتوںکے فقدان کا حوالہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ خصوصی سرکاری وکیل راجہ ٹھاکرے سزاؤں کی نوعیت پر پیر کو بحث کریں گے اور سمجھاجاتا ہے کہ وہ سزائے موت کی اپیل کریں گے ۔ تاہم وکلاء صفائی انہیں کم سے کم سزا دینے کی اپیل کریں گے ۔ عدالت نے7/11دھماکوں کے کیس میں کمال انصاری، ڈاکٹر تنویر انصاری، محمد رشید ، احتشام صدیقی ، فیصل شیخ ، محمد شفیع ، ساجد انصاری ، مزمل شیخ، سہیل شیخ، ضمیر شیخ ، نوید خان اور آصف خان کو خاطی قرار دیا ہے ۔ 13ویں ملزم عبدالحمید شیخ کو عدالت نے تمام الزامات سے بری کردیا ۔ اس کیس میں سات پاکستانی شہری سلیم ، حفیظ اللہ اسلم، ابوبکر ، اموجان ، ابو عمید اور صابر کو چارج شیٹ میں مطلوب بتایا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ پانچ ہندوستانی شہری رضوان ڈاؤ رے ، محمد شیخ ، عبدالرزاق ، سہیل شیخ اور حفیظ زبیر کو مفرور بتایا گیا ۔ مغربی ریلوے کے مختلف حصوں میں11جولائی 2006کو فرسٹ کلاس ڈبوں میں سات دھماکے ہوئے تھے جن میں187افراد ہلاک اور800سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔
Mumbai Trains Blasts Case: Court to Decide Punishment Today
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں