حج بدل کے عوض اجرت لینا جائز - امام مسجد نبوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-06

حج بدل کے عوض اجرت لینا جائز - امام مسجد نبوی

ریاض
یو این آئی
مسجد نبویؐ کے امام الشیخ صلاح البدیر نے کہا ہے کہ کسی دوسرے شخص کی جگہ مناسک حج کی ادائیگی کے عوض اجرت لینا جائز ہے تاہم زیادہ بہتر یہی ہے کہ قائم مقام اپنے مستنیب، سے حج کے صرف ضروری اخراجات وصول کرے، اجرت کا تقاضہ نہ کرے ۔ الشیخ صلاح البدیر نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حج بدل کی شرعی حیثیت پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے بجائے کسی دوسرے کی طرف سے حج ادا کرنا چاہے تو اس دوسرے شخص ہی کی جانب سے احرام باندھے ۔ انہوں نے قائم حج بدل کے حوالے سے حضرت ابن عباسؓ کی روایت کردہ حدیث بیان کی جس میں کہا گیا ہے کہ نبی اکریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ نامی شخص کی طرف سے تلبیہ کہتے سنا آپ نے پوچھا کہ شبرمہ کون ہے؟ کہا کہ میرا قریبی عزیز ہے۔ آپ نے پوچھا کہ کیا تم نے اپنا حج ادا کیا ہے تو اس نے کہا نہیں ۔ آپ نے فرمایا پہلے اپنی ذات کے لئے حج کرو پھر شبرمہ کی طرف سے۔ امام مسجد نبوی کا کہنا تھا کہ کسی شخص کا بہ یک وقت دو افراد کی طرف سے احرام باندھنا جائز نہیں ۔ حج کرنے والا اپنی ذات کی طرف سے احرام باندھے گا یا کسی دوسرے کی طرف سے۔

Performing Hajj on behalf of others

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں