ہندوستانی جارحیت پر سلامتی کونسل کے صدر کو پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا مکتوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-06

ہندوستانی جارحیت پر سلامتی کونسل کے صدر کو پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا مکتوب

اقوام متحدہ
رائٹر
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطہ قبضہ اور کار گزار سرحد پر ہندوستانی فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے واقعات پر غوروخوض کرنے کی اپیل کی ہے جن میں اس کے متعدد شہریوں کی موت ہوچکی ہے ۔ یہ اطلاع کل یہاں سرکاری طور پر دی گئی ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے موجودہ صدر اور روس کے سفیر ویٹالی چرکن کو لکھا ہے کہ ہندوستان سے2003ء جنگ بندی معاہدہ کی پابندی کے لئے کہا جانا چاہئے ۔ ملیحہ لودھی نے سیکوریٹی کونسل کے صدر کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ہندوستان کی طرف سے کی اشتعال انگیز کارروائی کو اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے ۔ پاکستانی سفیر نے اپنے خط میں جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی تفصیلات بھی دی ہیں اور کہا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں اس میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کے ان واقعات میں چھوٹے اور مارٹر جیسے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیاجارہا ہے ۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ فائرنگ میں شہریوں کو نشانہ بناکر گولیاں چلائی گئی ہیں ۔ جس سے کئی خواتین اور بچوں کی بھی موت ہوئی ہے ۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے اپیل کی ہے کہ ان کے مکتوب کو کونسل کے تمام ارکان کو ارسال کیاجائے ۔واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ کئی ہفتوں سے کشمیر میں خط قبضہ (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ کے معاملہ کو اقوام متحدہ کے حکام کے سامنے اٹھاتا رہا ہے ۔ ان میں اقوام متحدہ کے سیاسی امور کا شعبہ اور اس کے برقراری امن فوج کے عہدہ دار شامل ہیں۔ ملیحہ لودھی نے اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سینئر عہدیداروں کو بھی مطلع کیا ہے۔ان میں اقوام متحدہ کے سینئر سکریٹری جنرل جان الیاسن شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کا ایک گروپ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ پر نظر رکھنے کے لئے مقرر تھا لیکن ہندوستان نے اس کے جواز کو اس بنیاد پر مسترد کردیا کہ1951ء میں ہوا کراچی معاہدہ کی1972ء میں کئے گئے شملہ معاہدہ کے بعد ختم ہوگیا ہے ۔ اس لئے اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی ہے۔ پاکستانی سفارت کار نے اپنے خط میں ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اگست میں خلاف ورزی کے90واقعات ہوئے جن میں20پاکستانی شہری ہلاک اور97زخمی ہوئے جب کہ جولائی میں بھی ہندوستان نے36بار جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔

Maliha Lodhi calls on UN to take notice of Indian aggression

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں