وزیراعظم مودی کا فیس بک اور گوگل کے ہیڈ کوارٹرس کے دورہ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-14

وزیراعظم مودی کا فیس بک اور گوگل کے ہیڈ کوارٹرس کے دورہ کا امکان

نیویارک
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی27ستمبر کو سوشل میڈیا کے بڑے ادارے فیس بک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے اور یہ بھی توقع ہے کہ وہ سوشیل میڈیا کے ایک اور بڑے ادارہ گوگل فلکس کو بھی جائیں گے ۔ مودی امریکہ کے اپنے دوسرے دورہ کے موقع پر سلیکان ویلی ایک ٹاون ہال کیواینڈ اے کے لئے منجو پارک میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کریں گے ۔ کمپنی کے بانی مارک زکیر برگ نے آج یہ اعلان کیا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک ٹاون ہال کیو اینڈ اے کے لئے اس ماہ کے اختتام میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کریں گے ۔ زوکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں یہ بات کہی ۔ مودی نے ٹوئٹر پر دورہ کی توثیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں27ستمبر کو رات دس بجے ٹاون ہال کیو اینڈ اے کے لئے فیس بک کے ہیڈ کوارٹرس کے دورہ کی دعوت کے لئے مارک زوکربرگ کا شکر گزار ہوں ۔ دورہ کے دوران مودی اور زوکر برگ اس بات پر غوروخوض کریں گے کہ سماجی و معاشی چیالنجس سے نمٹنے کے لئے کمیونٹیز کس طرح متحدہ طور پر کام کرسکتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے اجلاس کے لئے سوالات طلب کئے اور ٹوئٹر پر پیام بھیجا۔ ٹاون ہال کیو اینڈ اے میں فیس بک پر سوالات کی ساجھے داری میں آپ کی شراکت کے بغیر نامکمل ہوگا، نریندر مودی کے گوگل اور فرے ماؤنٹ میں آٹو کی بڑی کمپنی تلسا کے فیکٹری فلور کے دورہ کی بھی توقع ہے ۔ دونوں ہی ادارے سلیکان ویلی میں واقع ہیں لیکن ان دوروں کی تا حال توثیق کی جانی ہے ۔ زوکر برگ نے فیس بک استعمال کنندوں سے کہا ہے کہ اجلاس کے لئے ان کے سوالات بھیجیں اور کہا کہ براہ کرم پوسٹ پر تبصروں کے تعلق سے ان سے سوالات پوچھیں اور ہم جنتے بھی ممکن ہوسکیں سوالات حاصل کریں گے ۔ اس اجلاس کا لائیو ویڈیوز وکر برگ کے فیس بک پیج پر اور سوشیل میڈیا ویب سائٹ پر وزیر اعظم مودی کے سرکاری پیج پر بھی دستیاب ہوگا۔ گزشتہ سال ہندوستان میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے فیس بک کے سی ای او نے تحریر کیا ہے کہ یہ فیس بک پر یہاں ان کی میزبانی کا موقع ان کے لئے ایک اعزاز ہوگا ۔ امریکہ کے باہر ہندوستان میں فیس بک کے استعمال کنندوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ جون میں کمپنی نے کہا تھا کہ اس کے عالمی بیس کے125ملین استعمال کنندوں میں سے1.44بلین کا ہندوستان سے تعلق ہے ۔ گزشتہ سال زوبرگ نے ہندوستان کا اپنا اولین دورہ کیا تھا ۔ نوجون ارب پتی نے ملک میں ڈیجیٹل توسیع پر غوروخوض کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی کو دعوت دی ہے ۔

PM Modi to visit Facebook HQ; may drop in at Google campus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں