ہند و پاک بین الاقوامی سرحد پر امن برقرار رکھنے کا عہد - اعلامیہ کی اجرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-13

ہند و پاک بین الاقوامی سرحد پر امن برقرار رکھنے کا عہد - اعلامیہ کی اجرائی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہند۔ پاک سرحدی محافظین کے ڈائرکٹر جنرلس کی باہمی بات چیت کے مشترکہ اعلامیہ میں آج کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بین سرحدی در اندازی کے حساس مسئلہ کو ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اور بر وقت اطلاعات پہنچاتے ہوئے مشترکہ طور پر حل کرنے پر رضا مند ہوگئے ۔ سرحد کے دونوں جانب دو نئے سی بی ایمز نصب کئے گئے اور سرحد پر سیکوریٹی کو یقینی بنانے اور سرحد کی دونوں جانب رہنے والے عوام کی بہتری کے لئے مشترکہ بات چیت کے ریکارڈ پر دستخط کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فریقین نے بین الاقوامی سرحد کے دونوں جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کو روکنے ممکنہ ہر سطح پر کئی طرح کے طریقہ کار کو برائے کار لاتے ہوئے تعلقات کے ذرائع میں اضافہ کے ذریعہ اقدامات پر راضی ہوئے۔ اس بات چیت میں بارڈر سیکوریٹی فورسس اور پاکستانی رینجرس کے سربراہان نے اپنے اپنے وفود کی سربراہی کی۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے بین الاقوامی سرحد پر امن و آشتی برقرار رکھنے کا عہد کیا جہاں حالیہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر اکسانے والی حرکتیں ہوتی رہی ہیں ۔ مذاکرات کا اختتام تبادلہ خیال کے مشترکہ ریکارڈ پر دستخط کے ساتھ ہوا۔ جس میں دو بارڈر فورسیز کے درمیان تعاون کا مستقبل کا خاکہ تیار کیا تھا۔ ششماہی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس بیان جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ باہمی طور سے یہ طے کیا گیا ہے کہ2016کے ابتدائی نصف میں پاکستان میں اگلی بات چیت ہوگی۔ بات چیت بہت مثبت رہی دونوں فریقوں نے سرحدوں پر امن و آشتی برقرا ر رکھنے کی مسلسل کوشش سے اتفاق کیا ۔ فریقین نے کہا کہ ہند۔ پاک سرحد پر ان کی بات چیت بہت ہی قلبی لگاؤ اور سہل انداز میں منعقد ہوئی اور دونوں ممالک کو لاحق تمام متعلقہ مسائل پر بحث ہوئی۔ سرحدوں کی حفاظت کرنے والی دونوں فورسس نے اسپورٹس اور تہذیبی وفود کے باقاعدہ طور پر تبادلہ کے لئے اعتماد سازی کے نئے اقدامات پر رضا مند ہوئے۔ اس کے علاوہ سرحد پر مخصوص مقامات پر مربوط پٹرولنگ پر بھی رضا مند ی ہوئی۔ ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف ڈی کے پاٹھک اور پاکستانی رینجرس کے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل عمر فاروق برکی کی جانب سے مشترکہ دستاویز پر دستخط کے بعد بی ایس ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ مشترکہ مباحث کے ریکارڈ مستقبل میں دونوں فورسس کے درمیان تعاون کا روڈ میاپ ہے۔ طرفین نے باہمی طور پر2016کے پہلے نصف میں پاکستان میں بات چیت پر رضا مند ہوئے ۔ دونوں ممالک نے اپنی باہمی بات چیت کو کل ختم کرلیا تھا تاہم اس میں ایک دن کا اضافہ کیا گیا ۔ سرحدی محافظوں کے سربراہوں کی یہ بات چیت خوش امیدانہ انداز میں پائے تکمیل کو پہنچی۔
کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کے مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز نے آج کہا ہے کہ جب سے وزیر اعظم نریند رمودی کی حکوتم گزشتہ سال بنی ہے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں ۔ سرتاج عزیز نے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں دخل اندازی کررہاہے اور اس سلسلہ میں ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہے جنہیں اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیاجائے گا۔ سرتاج عزیز نے کراچی کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں ۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اگلے ہفتہ پاکستان اور چین سے متاثر سرحدوں پر اگلے مورچوں کا دورہ کریں گے ۔ جموں و کشمیر کے اگلے مورشوں کا تین روزہ دورہ شروع کرتے ہوئے وہ سامبا میں انڈوتبتن بارڈر پولیس کے کیمپ میں نئے آفیسرس میس کا افتتاح کریں گے ۔

DG-level talks: India, Pakistan agree not to fire back immediately on border

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں