پی ٹی آئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کی ہے کہ وہ ہندستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر سخت موقف اختیار نہیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ایسے لوگوں سے جو اس مسئلہ پر بات کرنے کی ہمت نہیں رکھتے مفاہمت نہیں کرے گی ۔ بھٹو خاندان کے26سالہ چشم چراغ نے کل یہاں پارٹی ورکرس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مسئلہ کشمیر پر سخت موقف اختیار کرنا چاہئے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بننا چاہئے ۔ بلاول نے کہا کہ جو لوگ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کی ہمت نہیں رکھتے ان سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی ۔ قبل ازیں گزشتہ سال ایک ریالی میں بلاول نے کہا تھا کہ پی پی پی اگر بر سر اقتدار آئی تو کشمیر کا ایک ایک انچ ہندوستان سے واپس لے گی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں کشمیر واپس لوں گا ، میں ایک انچ بھی نہیں چھوڑوں گا ، کیونکہ دیگر صوبوں کے طرح یہ پاکستان کا ہے ۔
Bilawal Bhutto attacks Pak PM Nawaz Sharif for not having strong stance on Kashmir issue with India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں