نیویارک میں نواز شریف سے وزیراعظم مودی ملاقات نہیں کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-25

نیویارک میں نواز شریف سے وزیراعظم مودی ملاقات نہیں کریں گے

نیویارک
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نیو یارک ، امریکہ میں ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کریں گے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اخباری نمائندوں سے کہا، ابھی تک تو ایسا کچھ نہیں ہے ، باہمی ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔پ اکستان کے ایک ترجمان نے بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے قائدین کے ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ نئی دہلی میں اگست میں دونوں ملکوں کے قومی سلامتی مشیر( این ایس اے) سطح کے مذاکرات منسوخ ہونے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کافی تلخ ہوگئے ہیں ۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ این ایس اے سطح کی میٹنگ کا معاملہ دہشت گردی پر مرکوز ہونا چاہئے جب کہ پاکستان، کشمیر کے معاملہ کو مذاکرات میں شامل کرنے پر مصر تھا ۔ مودی امریکہ کے5روزہ دورے پر آج نیویارک پہنچے ۔ مودی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے70ویں اجلاس سے خطاب نہیں کریں گے لیکن وہ کل اقووام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس میں اعلیٰ سطحی قیام امن کانفرنس میں حصہ لیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں