اکبر الدین اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نئے سفیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-25

اکبر الدین اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نئے سفیر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزارت خارجہ کی جانب سے کی گئی ایک بڑی تبدیلی میں ہندوستان نے پاکستان، چین، اقوام متحدہ اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفراء کو تبدیل کردیا ہے ۔ نوتیج سرنا جو اس وقت وزارت امور خارجہ مین سکریٹری( ویسٹ) کی حیثیت سے خدما انجام دے رہے ہیں، رنجن میتھائی کی جگہ لیں گے ۔ بھوٹان میں ہندوستان کے سفیر گوتم بمباؤلے پاکستان کے ہائی کمشنر بنائے گئے ہیں۔ وہ پی سی اے راگھون کی جگہ لیں گے۔ راگھون31دسمبر کو سبکدوش ہورہے ہیں ۔ تاہم سرناتوقع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وسط نومبر میں دورہ برطانیہ کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔ وزارت خارجہ میں ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سید اکبر الدین جو اس وقت انڈو، افریقہ چوٹی کانفرنس کے لئے جو اکتوبر میں منعقد ہوگی، ایڈیشنل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ، اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نمائندہ ہوں گے ۔ وہ اشوک مکرجی کی جگہ لے رہے ہیں۔ جرمنی مٰں تعینات ہندوستان کے سفیر وجئے گوکھلے بیجنگ میں اشوک کانتا کی جگہ لے رہے ہیں ۔ دیگر تقررات میں انیل وادھوا سکریٹری( ایسٹ) کواٹلی کا سفیر بنایا گیا ہے ۔ پنکج سارن ماسکو میں پی ایس راگھون کی جگہ لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام تبدیلیاں دسمبرمیں یا جنوری کے اوائل میں پیش آسکتی ہیں۔ افغانستان میں تعینات ہندوستان کے سفیر امر سنہا کو سکریٹری( ایسٹ) اور ارجینٹینا میں تعینات ہندوستان کے سفیر امریندر رکتھوا کو اسکریٹری(ویسٹ) بنایاجارہا ہے ۔

Syed Akbaruddin Made India's Permanent Representative to the United Nations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں