مظفر نگر فسادات - 503 معاملات کی تحقیقات مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-08

مظفر نگر فسادات - 503 معاملات کی تحقیقات مکمل

مظفر نگر
پی ٹی آئی
مظفر نگر میں2013ء میں ہوئے فسادات کی تحقیقات میں مصروف خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس آئی ٹی) نے510کے منجملہ503معاملات کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ۔ ایڈیشنل ایس پی (ایس آئی ٹی) ونود کمار پانڈے نے آج صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے مظفر نگر فسادات کے سلسلہ میں درج کئے گئے503معاملات کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ۔ جن میں ایک معاملہ بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم کے خلاف بھی ہے۔ سنگیت سوم پر ایک اشتعال انگیز ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی ۔ تاہم پانڈے نے بتایاکہ سوم سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی پوچھ تاچھ نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے فیس بک سے جس کا ہیڈ کوارٹر امریکہ میں ہے ، رپورٹ مانگی ہے جو ابھی تک ایس آئی ٹی کو نہیں ملی۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی جانب سے اپ لوڈ کئے گئے ویڈیو سے متعلق رپورٹ ملنے کے بعد ہی اس کارروائی کو آگے بڑھایاجاسکتا ہے ۔ ستمبر2013میں مظفر نگر اور اطراف کے علاقہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں تقریبا60افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران فسادات سے متعلق تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے ابھی تک قطعی رپورٹ انتظامیہ کو نہیں دی ہے ۔ کمیشن کے سکریٹری دلیپ کمار نے کہا کہ رپورٹ اگرچہ تیار کرلی گئی ہے لیکن ہم اس کی نوک پلک درست کررہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں یہ رپورٹ گورنر کے حوالے کردی جائے گی ۔ یاد رہے کہ حکومت نے حال ہی میں تحقیقاتی کمیشن کی مدت میں8اگست سے8اکتوبر تک توسیع کردی تھی۔

Muzaffarnagar riots: SIT completes probe of 503 out of 510 cases

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں