سلامتی کونسل میں ہندوستانی رکنیت کی تائید کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-24

سلامتی کونسل میں ہندوستانی رکنیت کی تائید کی درخواست

ڈبلن
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کی رکنیت اور این ایس جی کے بشمول انٹرنیشنل ایکسپورٹ کنٹرول کے معاملہ میں آئر لینڈ کی تائید طلب کی ۔ انہوں نے آئر لینڈ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہ مدد مانگی۔ اس میٹنگ کے دوران دہشت گردی اور کٹر پنجے سے عالمی چیالنج پر بات چیت کی گئی۔ امریکہ کے جاتے ہوئے پانچ گھنٹے کے توقف کے دوران مودی نے جو59سال میں آئر لینڈ کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں اپنی ہم منصب اینڈ اکینی کے ساتھ بات چیت کی جس کے بعد انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئر لینڈ کی ویزا پالیسی ہندوستانی کی آئی ٹی کمپنیوں کی ضروریات کے مطابق ہوں گی۔ مودی نے کین ی کے ساتھ مشترکہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دہشت گردی کٹر پر اور پورپ ایشیاکی صورتحال کے بشمول کئی بین الاقوامی چیالنجس کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے مسرت ہوئی۔ وہ اقوام متحدہ چوٹی ترقیاتی سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو وزیر خارجہ سشما سوراج خطاب کریں گی۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ایسے تاریخی لمحہ میں امریکہ جارہا ہوں، جب اقوام متحدہ کی70ویں سالگرہ منارہا ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ سے ہی اقوام متحدہ کو بہت اہمیت دی ہے ۔ میں نے جولائی میں اقوام متحدہ کے ایجنڈہ اور بہتری کے بارے میں ہندوستان کے خیالات کو اجاگر کرتے ہوئے193ممالک کی حکومت کے سربراہان کو خط لکھا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ کئی ممالک کے سربراہان نے میرے خط کا جواب دیا اور ہمارے خیالات کی تعریف کی ۔ اقوام متحدہ کی70 وین سالگرہ کے موقع اصلاح پر بحث کرنے کے لئے مناسب وقت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ وہ گوگل کے احاطہ کا بھی دورہ کرکے اس نئی تکنیکی جدت طرازی خاص طور پر گوگل کار کو بھی دیکھیں گے ۔
آئر لینڈ کے بچوں نے سنسکرت کے اشلوک پڑھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا جس پر انہوں نے وطن میں سیکولر افراد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان میں ایسا کیاجاتا ہے تو اس پر سوال اٹھائے جاتے ۔ ڈبلن میں ہندوستانی برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جس طرح سے بچوں نے سنسکرت کے اشلوکوں کے ذریعہ پیام دیا ہے اس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ آئرش بچے سنسکرت میں اشلوک پڑھ رہے تھے اور خیر مقدمی گیت گارہے تھے مجھے ایسا نہیں لگا کہ انہیں یہ سکھایاگیا ہے وہ ان الفاظ کے جذبات کا بھی اظہار کررہے تھے میں ان کی ٹیچرس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم آئر لینڈ میں بھی ایسا کرسکتے ہیں لیکن اگر ہندوستان میں ایسا کیاجاتا تو سیکولرزم کے بارے میں سوالات اٹھائے جاتے۔

US backs India's bid for a permanent UN Security Council seat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں