وزیر اعظم کے بیرونی دوروں پر کانگریس کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-25

وزیر اعظم کے بیرونی دوروں پر کانگریس کی تنقید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اب جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورہ امریکہ کو روانہ ہوچکے ہیں ، کانگریس نے چبھتا ہوا حملہ کرتے ہوئے انہیں این آر آئی وزیر اعظم قرار دیا ، جو گزشتہ15ماہ کے دوران29بیرونی ممال کے دورے کرچکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ان کے ان دوروں سے ہندوستان نے آخر کیا حاصل کیا ہے ؟ وزیر اعظم کے بیرونی دوروں کا کیا نتیجہ برآمد ہوا ؟ تقریبا200کروڑ عوام کی رقم وزیر اعظم کے بیرونی دوروں پر خرچ ہوچکی ہے ۔ ان دوروں کا کیا نتیجہ نکلا؟ پارٹی کے اعلیٰ ترجمان رندیپ سرجے والا نے یہ بات نامہ نگارون سے کی۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ ہماری این آر آئی وزیر اعظم کا یہ29واں دورہ ہے، سورجے والا نے اصرار کیا کہ مودی نے3۔5ماہ ہندوستان کے باہر گزارا ہے ، جن کے منجملہ15ماہ کا اقتدار رہا ۔ ہمارے این آر آئی وزیر اعظم پھر ایک بار غیر ملکی دورہ پر گئے ہیں، تاکہ وہ خود کو ترقی دینے کے لئے سلفیس لے سکیں ۔ انہوں نے حیرت ظاہر کیا کہ آخر ان کے ان دوروں سے ہندوستان کو کیا ملا ہے ؟ اور سرمایہ کاری کے لئے کڑوڑہا ڈالرس کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ کہاں گیا اور یہ سرمایہ کاری کب ہوگی۔ انہوں نے اس بات کا نوٹ لیا کہ وزیر اعظم جاپان گئے ، جہاں انہوں نے3۔5بلین کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا اور جب ان کے دورہ چین میں10بلین ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا ، آخر یہ سرمایہ کاری کب ہوگی ؟ یہ بات انہوں نے دریافت کی ۔ اسی طرح یہ وزیر اعظم کے دوروں سے متعلق کہانی ہے جو متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں سینکڑوں ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔ سورجے والا نے حیرت کا ری کا اظہار کیا کہ آخر سرمایہ کاری کا کیا ہوا؟ انہوں نے اصرار کیا کہ وزیر اعظم کے دوروں کے کیا نتائج حاصل ہوئے ؟ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے عالمی تجارتی تنظیم کے دو کیسس گنوائے ہیں۔

Congress criticizes PM Modi's foreign visits

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں