چین کی دوسری جنگ عظیم میں فتح کی شاندار پریڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-04

چین کی دوسری جنگ عظیم میں فتح کی شاندار پریڈ

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین نے اپنی طاقت کا ناقابل تصور مظاہرہ کرتے ہوئے طویل فاصلاتی ایر کرافٹ کیرئیر کلرس کے علاوہ کئی عصری جنگی اسلحہ کی نمائش کی ہے ۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان پر فتح کی70ویں سالگرہ کے موقع پر اس نے نہ صرف طاقت کے مظاہرہ کا انتظام کیا بلکہ حیرتناک طور پر اپنی فوج کی تعداد میں تین لاکھ کی حد تک تخفیف کرنے کا اعلان کیا۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی تنازعات کے دوران 2.3ملین چینی فوجیوں نے انتہائی جدید و عصری اسلحہ کی نمائش کی جن میں بین بر اعظمی بالسٹک مزائل سے لے کر اوسط فاصلاتی بمبار بھی شامل تھے۔ تیان من اسکوائر میں اس پر جوش نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ صدر شی جن پنگ نے غیر معمولی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فوج میں تین لاکھ کی تخفیف کرہا ہوں ۔ اس وقت روسی صدر ولادیمیر پوٹین، صدر جنوبی کوریا پارک جیونہائی کے علاوہ30دیگر عالمی قائدین کے درمیان صدر شی جن پنگ نے یہ اعلان کیا۔ 30دیگر عالمی قائدین میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون اور ہندوستانی مملکتی وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ بھی شامل تھے ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بلا ہچکچاہٹ یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران حد سے زیادہ ظالمانہ کارروائیوں میں تقریبا35ملین چینیوں کو ہلاک کیا ۔ فوجیوں کی تعداد میں تخفیف پی ایل اے کی کوششوں کا ایک حصہ باور کیاجارہا ہے جو اپنی فوج کی دیکھ بھال پر145بلین ڈالر خرچ کرتی ہے ۔ دنیا میں امریکہ کے بعد اس حوالہ سے چین دوسرے نمبر پر ہے ۔ چین اپنے اسلحہ ذخائر اور ٹکنالوجی میں جدت طرازی اور انہیں عصری بنانے کی ہمیشہ کوششیں جاری رکھتا ہے ۔1980کے بعد چین نے چوتھی بار اپنی فوج میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔1985میں چین نے ایک ملین فوجیوں کی تخفیف کی تھی ، جو اب تک کی سب سے زیادہ تخفیف ہے۔ اس تخفیف کے باوجود چین کی فوجی قوت دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہوگی ۔ وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوجان نے یہ اشارہ دیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ در حقیقت یہ تعداد چینی عملی ضرورتوں کے تحت ہے۔ ہندوستانی دفاعی عہدیداروں نے اس پریڈ کو انتہائی شاندار قرار تو دیا تاہم یہ بھی کہا کہ انہیں اس پر حیرت نہیں ہوئی کیونکہ وہ چین کی فوجی طاقت سے بخوبی واقف ہیں ۔ چین کی جانب سے طاقت کا یہ مظاہرہ خصوصی طور پر ہندوستان کے لئے ہے جو دوسری علاقائی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ نمائش میں بالسٹک مزائلس ، جنگی میدان میں استعمال میں آنے والے دبابے، حملہ آور گاڑیاں، ڈرونس اور دیگر فوجی سازو سامان بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر200فائٹر جیٹس کے علاوہ70ہزار فاختاؤں اور غباروں سے آسمان بھر گیا تھا۔ پاکستان اور روس کے علاوہ17ممالک کے فوجیوں نے اس پریڈ میں حصہ لیا جن کی مجموعی تعداد تقریباایک ہزار تھی ۔ تماش بینوں کی تعداد40ہزار سے بھی زائد تھی جن میں چینی عہدیداروں کے علاوہ شہری اور غیر ملکی مہمان بھی شامل ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پہلی بار40نوعیتوں کے500سازو سامان کے 80فیصد حصہ کی نمائش ہوئی۔ اس پریڈ کے موقع پر ڈانگفنغ۔21Dمزائل، جہاز شکن بالسٹک مزائلس جنہیں کیرئیر کلرس سے موسوم کیا گیا۔ خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ امریکی دفاعی عہدیداروں کے لئے کیرئیر کلرس انتہائی تشویش کا باعث ہیں کیونکہ یہ بالسٹک مزائلس1700کلو میٹر کے فاصلے پر ہوتے ہوئے بھی طیارہ بردار کیرئیرس کوتباہکرنے کے اہل ہیں ۔ اب تک امریکی دفاعی حلقوں میں اس مزائل کے سلسلہ سے کئی طرح کی افواہیں گرم تھیں تاہم پہلی مرتبہ اس کی نمائش کرکے چین نے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کی فوج کو حیران کردیا ہے ۔ چین نے اس موقع پر ایک اور نئے جنگی جیٹ جے۔15کی نمائش بھی کی ۔ 2سال قبل چین نے پہلے طیارہ بردار جہاز لیاؤننگ کی تیاری شروع کی تھی ۔ چین اپنی دفاعی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے بیشتر روس پر منحصر رہا ہے کیونکہ امریکی اور یوروپی فوجی ٹکنالوجی تک اس کی رسائی ممکن نہیں۔ چین ان دنوں دو نئے طیارہ بردار جہازوں کی تیاری میں مصروف ہے ۔ ان میں ایک ایسا نیا جیٹ بھی شامل ہوگا جس کے بازوؤں کی تہہ داری ممکن ہوسکے گی۔ صدر شی جن پنگ کئی دہائیوں کے بعد انتہائی طاقتور لیڈر ثابت ہوئے ہیں ۔ اولین اصلاح پسند لیڈر ڈینگ ژاؤ پنگ کے بعد اس حوالہ سے ان ہی کا نمبر ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ چین پر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

China Flexes Its Military Muscle at World War II Parade

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں