اوباما اور سعودی شاہ سلمان کی آج ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-04

اوباما اور سعودی شاہ سلمان کی آج ملاقات

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما اور سعودی عرب کے حکمراں شاہ سلمان کے درمیان کل جمعہ4ستمبر کو امریکہ میں ملاقات ہونے والی ہے ۔ جس کے دوران ایران کی تاریخی نیو کلیر معاملت، مشرق وسطیٰ میں آئی ایس آئی کی خطرناک طریقہ سے بڑھتے ہوئے خطرہ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وائٹ ہاوزنے بات بتائی ۔ جنوری میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد سعودی شاہ کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہوگا جب کہ اوباما سے یہ ان کی دوسری ملاقات ہوگی ۔ پہلی ملاقات جنوری میں اس وقت ہوئی تھی ۔ جب اوباما نے نئی دہلی سے ریاض پہنچے تھے تاکہ ان کے پیشرو شاہ عبداللہ کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی جاسکے ۔ یہ ایک اہم دورہ ہوگا اور اہم وقت پر ہورہا ہے جب کہ خطہ میں کئی ترقیاتی پراجکٹس جس میں ہم سعودی عرب کے ساتھ شریک ہیں اور ایران کی معاملت کی اختتام کے بعد یہ اہمیت کی حامل ہے۔ جس کے بعد کیمپ ڈیوڈ چوٹی اجلاس منعقد ہونے والا ہے ۔ جس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے شرکاء حصہ لیں گے ۔ بین روہٹس ، ڈپٹی نیشنل سیکوریٹی اڈوائزر نے یہ بات کل نامہ نگاروں سے بتائی ۔ اس دورہ سے ایک موقع حاصل ہوگا کہ وہ کیمپ ڈیوڈایجنڈہ میں جو ہم تیار کررہے ہیں ۔ اس میں پیشرفت پر عمل کیاجاسکے تاکہ ایران کی معاملت پر بحث ہوسکے اور خطہ میں ایرانی سرگرمیوں کے خلاف جو مذموم کوششیں ہورہی ہیں انہیں، ختم کیاجاسکے ، لیکن یقینا اس موقع پر علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ سینئر ڈائرکٹر برائے مشرق وسطی نیشنل سیکوریٹی کونسل جیف پریس کارٹ نے کہا کہ اوباما اور شاہ سلمان کی جانب سے ایران نیو کلیر معاملت کے بارے میں بات چیت کا امکان ہے ۔ ہم واضح طور پر سعودی عرب کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہیں اور مشترکہ جامع منصوبہ کے نقطہ نظر کی تائید کرتے ہیں اور ہماری کوششوں کو جو نیو کلیر پروگرام سے متعلق ہے اس بارے میں بھی غور کیاجائے گا

Saudi king to meet with Obama amid Gulf concerns over Iran deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں