داعش کا خطرہ - مرکز کی جانب سے ریاستوں کے داخلہ سکریٹریز کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-02

داعش کا خطرہ - مرکز کی جانب سے ریاستوں کے داخلہ سکریٹریز کا اجلاس

نئی دہلی
یو این آئی
دولت اسلامیہ کے ہندوستان پر حملہ کرنے کی اطلاعات کے مد نظر وزارت داخلہ میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس ہورہا ہے جس میں تقریبا12ریاستوں کے داخلہ سکریٹریوں کے ساتھ ہی ان ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ داخلہ سکریٹری ایل سی گوئل کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں داعش جیسی تنظیموں کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاجارہا ہے ۔ اس میں خاص طور پر اس بات پر غور کیاجائے گا کہ نوجوانوں کو اس تنظیم کے نظریات سے وابستہ ہونے سے کیسے روکا جائے ۔ حکومت کا کہناہے کہ کسی بھی مذہبی انتہا پسندی نظریہ سے نوجوانوں کا وابستہ ہونا تشویش کا سبب ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے ایک مکانزم بنانے کی ضرورت ہے ۔ اس کے تحت نوجوانوں میں بیداری پیدا کرکے انہیں گمراہ ہونے سے بچایاجائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف فرقوں کے بزرگوں کو بھی نوجوانوں کو سمجھانے کے لئے کہا جائے گا ۔ اس طرح کے معاملے میں سوشل میڈیا کے رول کو دیکھتے ہوئے اس پر بھی سخت نگاہ رکھی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں