پاکستانی حکومت گرداسپور دہشت گردحملہ سے باخبر نہیں تھی - ہندوستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-01

پاکستانی حکومت گرداسپور دہشت گردحملہ سے باخبر نہیں تھی - ہندوستان

نئی دہلی
ایجنسیاں
ایک دن کے بعد ہی جب کہ ہندوستان نے جاریہ ہفتہ گرداسپور، پنجاب میں ہوئے دہشت گرد حملہ پر پاکستان کو انتباہ دیا تھا کہ اس کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔ اطلاعات کے بموجب اس دہشت گرد حملے میں پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا کوئی باوثوق ثبوت نہیں ملا جب کہ حملہ میں7افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ کل، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ جن تین دہشت گردوں نے پیر کے دن ایک عوامی بس پر اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا پاکستانی تھے ۔ تاہم حکومت نے فوراً ہی اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کو قطعیت نہیں دی جانی چاہئے ۔ دونوں ہی ملکوں کے نیشنل سیکوریٹی ایڈوائزر کی دہلی میں ملاقات اگلے چند ہفتوں میں ہونے والی ہے ۔ اطلاعات نے یہ واضح نہیں کیا کہ وزیر داخلہ کس کو ہدف تنقید بنارہے تھے ۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردیا پاکستان کی امداد سے کارروائی کرنے والے دہشت گرد ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی انتظامیہ کو راست الزام نہیں دینا چاہتی ۔ ایک طویل اور سرد موقف کو توڑتے ہوئے جولائی میں ہند۔ پاک تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی ہم منصب نواز شریف نے کچھ ہفتے قبل الفا، روس ، میں ملاقات کی تھی ۔ پاکستانی حکومت نے گرداسپور حملہ کی مذمت کی تھی ۔ پاکستانی حکومت کا گرداسپور حملہ میں کوئی راست تعلق نہیں آیا ۔ حکومت کے ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا۔ تاہم ثبوتوں سے پتہ چلا کہ گرداسپور حملہ کی سازش 17قبل تیار کی گئی تھی اور دہشت گردوں نے بارہ گھنٹے تک سیکوریٹی ایجنسیوں سے مقابلہ کیا تھا اور اس بار وہ بہتر اور خطرناک اسلحہ سے لیس تھے۔ سیکوریٹی کیمروں سے پتہ چلا کہ دہشت گرد فوجی لباس میں ملبوس تھے اور وہ اے کے47رائفلوں سے لیس تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں