جھارکھنڈ میں کول بلاک الاٹمنٹ میں مبینہ دھاندلیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-01

جھارکھنڈ میں کول بلاک الاٹمنٹ میں مبینہ دھاندلیاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جھار کھنڈ کے سابق چیف منسٹر مدھو کوڈا ، سابقہ کول سکریٹری ایچ سی گپتا اور دیگر7افراد کے خلاف آج سے ایک کول بلاک الاٹمنٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق ایک کیس کے سلسلہ میں یہاں ایک خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایاجارہا ہے۔ خصوصی سی بی آئی جج بھارت پرسار نے کیس میں جھار کھنڈ کے سابق چیف سکریٹری اے کے باسو، دو عوامی خدمت گزاروں بسنت کمار ، بھٹا چاریہ اور بپن بہاری سنگھ ، وینی آئرن اینڈ اسٹیل ادیوگ لمٹیڈ، اس کے ڈائرکٹر ویبھو تلسیان اور مبینہ طور پر کوڈ ا کے قریبی مددگار وجے جوشی اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نوین کمار تلسیان کے خلاف الزامات بھی وضع کئے ۔ یہ کیس جھار کھنڈ میں راجھا را شمال( وسطی اور مشرقی) کول بلاک کے الاٹمنٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق ہے۔ تمام ملزمین نے ان کے خلاف عائد کردہ الزامات کا قصوروار نہ ہونے کا دعویٰ کیا ۔ جس کے بعد ان کی جانب سے دستاویزاتکے ادخال ، انکار کے لئے17اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ۔ مختلف ملزم افراد کے خلاف علیحدہ الزامات بھی وضع کئے گئے۔ تمام ملزمین نے قصور وار نہ ہونے کی التجا کی ۔ عدالت نے ئی آپی سی کی دفعہ120-Bکے تحت مبینہ جرم کے لئے ان ملزمین کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ گپتا نے آئی پی سی کی دفعہ407کے تحت بادی النظر میں جرم کا ارتکاب کیا ہے جب کہ عدالت نے کہا کہ آئی پی سی کی دفعہ420کے تحت ویبھو تلسیان، جوشی اور وی آئی ایس یو ایل نے بادی النظر میں دھوکہ دہی کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ پانچ سرکاری خدمت گزاروں کوڈا، گپتا باسو، سند اور بھٹا چاریہ کے خلاف انسداد بد عنوانی قانون کی مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں