گجرات فسادات کیا منگل راج تھے - نتیش کمار کا مودی سے استفسار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-10

گجرات فسادات کیا منگل راج تھے - نتیش کمار کا مودی سے استفسار

پٹنہ
ایجنسیاں
چیف منسٹربہار نتیش کمار نے آج وزیر اعظم نریند رمودی کی طرف سے ، اسمبلی انتخابات کے بعد جے ڈی یو۔ آر جے ڈی اتحاد اگر اقتدار پر آجائے تو ریاست میں جنگل راج کے لوٹ آنے کے بارے میں انتباہ دیا تھا ۔ اس تعلق سے انہوں نے2002کے گجرات فسادات کے مسئلہ کو اٹھایا اور یاد دلایا کہ مودی اس بات کو فرامو ش کرچکے ہیں کہ گجرات میں2002میں کیا ہوا۔ کیا یہ گجرات میں "منگل راج" تھا؟ اگر بہار میں جنگل راج ہے ؟ انہوں نے اس بات کو فراموش کردیا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے انہیں راج دھرما پر عمل کرنے کا کیا مشورہ دیا تھا۔ اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نتیش کمار نے طنزیہ انداز میں یہ بات کہی۔ مودی کے ان تلخ ریمارکس پر کہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے ساتھ نتیش کمار اتحاد کے جیل میں کیا تجربات رہے، کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ۔ اپنے ذاتی مکان کے بارے میں مودی کیا کہتے ۔ گیا کی ریالی میں ان کے سامنے جس شخص نے تقریر کی تھی انہیں، امیت شاہ کو پارٹی کا صدر بنادیا گیا۔ کیا انہوں نے جیل میں کئی مہینے قید کی صعوبرتیں برداشت کیں ۔ کیا مودی نے جیل میں ان کے تجربات کے باعث انہیں پارٹی صدر بنایا۔
دریں اثنا پٹنہ سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی تنقید کرتے ہوئے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے آج ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے عہدہ کا وقار گھٹا دیا ہے ۔ لالو پرساد نے ٹوئٹ کیا کہ نریند رمودی نے وزیر اعظم کا رتبہ گھٹا دیا ہے ۔ عوام اب انہیں ایک مذاق کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ مودی نے آج گیا میں بی جے پی کی پریورتن ریالی میں جے ڈی یو، آر جے ڈی اتحاد پر آنے والے بہار اسمبلی الیکشن کے مد نظر طنز کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ لالو پرساد یادو کے پچھلے جنگل راج میں ایک نئے تجربہ(جیل) کا اضافہ ہوا۔ جس سے اب جنگل راج دوم کا خطرہ لاحق ہے جو مزید نقصاندہ ہوگا ۔ وزیر اعظم کا یہ طنز رانچی میں آر جے ڈی صدر کے حال میں جیل جانے سے متعلق تھا ۔ کروڑہا روپے کے چارہ اسکام میں خاطی قرار پانے کے بعد لالو پرساد یادو حلقہ سارن سے لوک سبھا کی رکنیت کھو بیٹھے تھے اور 11سال تک الیکشن نہ لڑنے پر پابندی عائد ہوگئی ۔ لالو پرساد یادو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے دوست امیت شاہ سے پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے جیل میں جھوٹ بیانی اور عوام کو بانٹنے کے علاوہ اور کیا سیکھا ۔ لولا یادو نے الزام عائد کیا کہ ان پر تنقید اس اندیشہ کے تحت ہورہی ہے کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں منڈل مسئلہ کی واپسی ہونے والی ہے ۔ یہ الیکشن منڈل راک دوم بمقابلہ کمنڈل راج دوم ہوگا۔ وہ1996ء کے الیکشن کے دوران منڈل بمقابلہ مسئلہ ایودھیا کا حوالہ دے رہے تھے ۔ مودی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا کہ وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہئے تھا کہ انہوں نے اپنی ایک سال اورتین ماہ کے دوران کیا کارنامے انجام دئیے ۔ انہیں یہ بتانا چاہئے تھاکہ انہوں نے بہار کے لئے کیا کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں