بہار میں جنگل راج کی واپسی کے خلاف وزیراعظم مودی کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-10

بہار میں جنگل راج کی واپسی کے خلاف وزیراعظم مودی کا انتباہ

گیا
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سیاسی موقع پرست بہار کے جنتادل ۔ آر جے ڈی اتحاد پر سخت تنقید کرتے ہوئے بار بار جنگل راج کا ذکر کیا جس کا ان کے بقول اس اتحاد کے بر سر اقتدار آنے کی صورت میں خطرہ لاحق ہے۔ مودی نے یہ بھی عہد کیا کہ وہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کے بر سر اقتدار آنے کی صورت میں اندرون پانچ سال بہار پر لگا بیمارو کا ٹیاگ ہٹا دیں گے ، لیکن انہوں نے اس معاشی پیاکیج کے تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا اور جس کی بڑی توقع کی جارہی تھی ۔ بہار میں اندرون15یوم اپنی دوسری ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر۔ نومبر میں منعقد ہونے والا اسمبلی الیکشن ریاستی عوام کو موقع فراہم کررہا ہے کہ وہ خود کو ایسی حکومت سے آزاد کروالیں جو "مغرور" ہے ۔ مودی نے کئی بار جنگل راج کا حوالہ دیا۔ انہوں نے لالو۔ رابڑی دور اقتدار کی مبینہ بد نظمی کے حوالہ سے اپنی40منٹ کی تقریر میں عوام کو خبر دار کیا کہ وہ لالو دورہ واپس نہ لائیں ۔ انہوں نے آر جے ڈی ۔ جنتادل ۔ یو اتحاد کے تضادات بیان کئے ۔ مودی نے کہا کہ اگر جنگل راج دوم آگیا تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔ جنگل راج اول میں جیل کا کوئی تجربہ نہیں تھا جو اب ہوگا۔ جیل میں کوئی بھی اچھی باتیں نہیں سیکھتا۔ وہ آر جے ڈی سر براہ لالو پرساد یادو کے حال میں جیل جانے کا تذکرہ کررہے تھے ۔ سیاسی موقع پرست اتحاد کے حوالہ سے مودی نے کہا کہ کیا یہ اتحاد الیکشن کے بعد برقرار رہے گا، جن لوگوں نے زہر پیا ہے وہ الیکشن کے بعد اسے اگلیں گے ۔ یہ زہر کہاں گرے گا؟ عوام کی پ لیٹ میں ۔ کیا آپ انہیں ایسا کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ کون بھجنگ(سانپ) پرساد اور کون چندن(صندل کی لکڑی) پرساد ہے ۔ کون زہر دے رہا ہے اور کون زہر پی رہا ہے ۔ لیکن یہ دونوں مل کر الیکشن کے اختتام کے بعد بہار کا ماحول زہر آلود کردیں گے۔ نتیش کمار کو سیکولر اتحاد کا امید وار چیف منسٹری قرار دینے کے بعد لالو پرساد یادو نے کہا کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لئے زہر پینے کے لئے تیار ہیں ۔ بعد ازاں نتیش کمار نے اس سوال کے جواب میں کہ وہ لالو پرساد کی آڑ جے ڈی کو شراکت دار بناکر ریاست کو آگے کیسے لے جائیں گے رحیم کا ایک دوہا سناتے ہوئے سنسنی پھیلادی تھی جس کا مفہوم یہ تھا کہ سانپ سے مراد لالو پرساد یادو ہیں ۔ ریاست میں این ڈی اے کے متحدہ تصویر پیش کرنے کے لئے بی جے پی کے حلیف رام ولاس پاسوان(لوک جن شکتی پارٹی)اوپیندر کشواہا( لوک سمتا پارٹی) اور سابق ریاستی چیف منسٹر جتین رام مانجھی بھی مودی کے ساتھ شہ نشین پر موجود تھے ۔ جنتادل یو کے کئی باغی ارکان اسمبلی بشمول گیانیندر سنگھ گیانو ، راہول شرما، رجیب رنجن اور انیل کمار کو بھی ڈائس پر دیکھا گیا۔ مودی نے کہا کہ ہمیں پانچ سال دیجئے ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ بہار بیمارو کے زمرہ سے نکل جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی قیادت میں مدھیہ پردیش اور راجستھان اس زمرہ سے باہر نکل آئے ہیں اور ترقی کی راہ پر تیزی سے دوڑ رہے ہیں ۔ مودی نے جنہوں نے حال میں آر جے ڈی کو روزانہ جنگل کا ڈر کہا تھا اب جنتادل یو کو ایک اور نام دیا اور کہا کہ جنتا کا دمن اور اتھ پیٹرن۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں