ہندوستان میں علیحدگی پسندوں کی تحریکات تیزی سے پنپ رہی ہیں - خواجہ آصف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-11

ہندوستان میں علیحدگی پسندوں کی تحریکات تیزی سے پنپ رہی ہیں - خواجہ آصف

اسلام آباد
پی ٹی آئی
مشیران قومی سلامتی سطح کے پہلے مذاکرات سے قبل پاکستان نے آج ہندوستان سے کہا کہ الزامات کا کھیل بند کرے اور مذاکرات کے لئے تازہ ذہن کے ساتھ آگے آئے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پرانا الزامات کا کھیل شروع کیا گیا کیونکہ ہندوستان میں علیحدگی پسندوں کی تحریکات تیزی سے پنپ رہی ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں اور حکمراں پی ایم ایل این کے کارکنوں سے اپنے آبائی ٹاؤن سیالکوٹ میں بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ الزاموں کا کھیل بند کرکے مذاکرات کے لئے تازہ ذہن کے ساتھ آگے آئے ۔ اخبار ڈان نے اطلاع دی۔ آصف نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں بشمول ہندوستان کے ساتھ امن چاہتا ہے اور نئی دہلی کو امن مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے کے پرانے حربوں سے باز آجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام سطحوں پر امن کوششیں کرنے کے عہد کی پابند ہے اور مسلح افواج عسکریت پسندی شورش پسندی اور دہشت گردی کا ملک سے صفایا کرنے میں اپنا رول ادا کررہے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان اس ماہ مذاکرات کے انعقاد کی تجویز ہے جو پنجاب اور جموں و کشمیر میں دو دہشت گردحملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں منعقد ہونے جارہے ہیں ۔ ہندوستان نے کشمیر میں ہندوستانی افواج پر حملہ کرنے کے لئے ایک پاکستانی کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسلام آباد نے تردید کی ہے کہ حملوں کی منصوبہ بندی ان دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی ہے جنہوں نے ان کے علاقہ سے در اندازی کی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک جاسوسی طیارہ کے معاملہ پر بھی لفظوں کی جنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بارے میں پاکستان نے الزام عائد کیا کہ اس ڈرون طیارہ کا ہندوستان نے خطہ قبضہ کے قریب فضائی تصویر کشی کے لئے استعمال کیاجب کہ نئی دہلی نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے ۔ ہندوستان نے23تا24اگست مشیر قومی سلامتی اجیت دول اور سرتاج عزیز کے درمیان نئی دہلی میں مذاکرات کی تجویز رکھی ہے تاہم تواریخ کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔

Pakistan asks India to stop blame game

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں