پی ٹی آئی
امریکہ میں علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں تین افراد بشمول پولیس مین ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ دو ٹی وی جرنلسٹوں کو بندوق برداروں کی جانب سے ہلاک کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ۔ جس سے ملک میں بندوق سے متعلق تشدد میں بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافہ کا اظہار ہوتا ہے ۔ پہلے واقعہ میں ایک بندوق بردار نے امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست لوسیانا میں غروب آفتاب کے وقت دو افراد کو ہلاک کردیا ۔ حملہ آور کی نشاندہی ہیرسن لی ولے جونئیر کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اپنی کار ایک اسٹور کے پاس لے جارہا تھا اس مضافاتی علاقہ سن سیٹ میں گاڑ کھڑی کردی اور اندر داخل ہوا ۔ یہ بات سینٹ لانڈری پیرس شیرف نے بتائی۔ سن سیت کے 51سالہ پولیس آفیسر ہنری ولسن پہلا ہلا ک ہونے والا شخص تھا ۔ جسے کسی نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ حکام کو مزید تین خواتین شدید زخمی حالت میں ملیں جن میں سے ایک خاتون شامکہ جانسن40,ہاسپٹل میں فوت ہوگئی ، اس اس کی بہن سورلے جانسن34، کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دونوں شیٹرل جانسن کی بہنیں ہیں جو گرانڈ کوٹیو ٹاؤن کے عبوری میئر ہیں جو سن سیٹ کے شمال مشرق میں واقع ہیں۔ عہدیداروں نے آنسو گیاس شل استعمال کیا، اور اسٹور میں داخل ہوئے کیونکہ وہاں سے ایک شخص نکلنے سے انکار کررہا تھا ۔ بعد ازاں بندوق بردار پرپولیس حکام نے قابو پالی اور اسے تحویل میں لے لیا ۔ ہندستانی نژاد امریکی لوسیانہ گورنر بابی جندل نے ٹوئیٹر پر فائرنگ کے وقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے پولیس آفیسر ہیزی نلسن اور دیگر دو متاثرین احمقانہ سانحہ کا شکارہوگئے۔ ایک اور واقعہ میں ایک شخص کو ٹکساس میں جنوبی ہوسٹن کے پاس اسکول پارکنگ کے مقام پر فائرنگ کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا۔ اسکول کے عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں بھی صدمہ انگیز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون ٹی وی رپورٹر اور کیمرہ مین لائیو ٹیلی وائس پروگرام کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ بتایاجاتا ہے کہ ٹی وی اسٹیشن کے سابق ملازم نے ان پر فائرنگ کردی تھی جس کے بعد وہ خود بھی زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ صدر بارک اوباما نے امریکہ میں گن کلچر پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں بندوق سے متعلق واقعات میں جو لوگ فوت ہوئے ہیں اس سے ملک کا وقار گھٹ گیا ہے ۔ ایسی اموات دہشت گردی سے ہوتی ہے ۔ صدر نے ان واقعات پر رنج و غم کا اظہار کیا اور دلی صدمہ سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات جب بھی پیش آتے ہیں تو میرا دل صدمہ سے ٹوٹ جاتا ہے۔ اوباما نے یہ بات فیلی ڈلفیا سے مقامی ٹی وی اسٹیشن کو بتائی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں