پاکستان نے اقوام متحدہ کو مذاکرات کی منسوخی کی اطلاع دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-28

پاکستان نے اقوام متحدہ کو مذاکرات کی منسوخی کی اطلاع دی

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان نے ہندوستان کے خلاف سفارتی دباؤ قائم رکھنے کے مقصد سے ہندوستان کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر کی سطح کی بات چیت منسوخ ہونے کی اطلاع اقوام متحدہ کو دی ہے اور اس کے اہلکاروں سے بات کی ہے۔ ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بات چیت منسوخ ہونے کے فورا بعد اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل اجن فلیپسن سے پیر کے روز ملاقات کی اور بتایا کہ بات چیت سے پہلے ہندوستان نے کچھ پیشگی شرائط رکھ دیں جس کی وجہ سے دہشت گردی اور دیگر معاملوں پر دونوں ملکوں کے مابین قومی سلامتی کے مشیر کی سطح کی بات چیت نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ہندوستان، روس کے اوفا میں بات چیت کے لئے ہوئی مفاہمت سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ پاکستان کی نمائندہ کی عالمی ادارے کے عہدہ داروں سے ملاقات کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت منسوخ ہونے پر اظہار افسوس کیا تھا۔ سکریٹری جنرل نے دونوں ملکوں سے اپنے اختلافات دور کرنے کے لئے بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنے اور جلد ہی اسے پھر شروع کرنے کی اپیل کی ۔ ملیحہ لودی نے اقوام متحدہ کے عہدہ داروں سے اپنی بات چیت کے دوران کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے نیم فوجی دستوں کے اہلکاراس بارے میں جلد ہی بات کریں گے ۔

Pakistan contacts United Nations over cancellation of NSA-level talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں