سماجی جہدکار تیستا ستلواد کو ضمانت منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-12

سماجی جہدکار تیستا ستلواد کو ضمانت منظور

ممبئی
پی ٹی آئی
بمبئی ہائی کورٹ نے تیستا سیتلواد اور ان کے شوہر جاوید آنند کی ماقبل گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے سامان راحت فراہم کردیا ہے ۔ جسٹس مردولا بھٹکر نے ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائی سے مفاد عامہ پر آن آنے یا قومی سیکوریٹی کو کوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے تاہم یہ احساس بھی ظاہر کیا کہ بظاہر تیستا اور ان کے شوہر سے ایف سی آر اے کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی ان سے تحقیقات میں تعاون کرنے کے علاوہ سی بی آئی کے خلاف احتجاج کی ترغیب نہ دینے اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی بھی ہدایت دی۔ جسٹس مردولا بھٹکر نے سی بی آئی کے ایک کیس سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔ سی بی آئی نے یہ الزام عائد کیاتھ اکہ ان کی کمپنی نے غیر ملک سے مرسلہ1۔8کروڑ روپے مرکز کی منظوری حاصل کئے بغیر ہی وصول کئے تھے ۔

Social activist Teesta Setalvad gets anticipatory bail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں