سری نگر میں انکاؤنٹر - 2 مبینہ عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-12

سری نگر میں انکاؤنٹر - 2 مبینہ عسکریت پسند ہلاک

سری نگر
پی ٹی آئی
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل رات بھر چلی خونریز جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک اور ایک پولیس جوان زخمی ہوگیا۔ اس انکاؤنٹر کے بعد علاقہ میں عوام نے شدید احتجاج کیا اور بعض نوجوانوں نے سیکوریٹی فورسس پر پتھراؤ کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو عسکریت پسند رتنی پورہ اور نارومواضعات کے درمیان آج صبح کی ساعتوں میں سیکوریٹی فورسس کی جانب سے گھیر لئے گئے جہاں فائرنگ کے شدید تبادلہ میں وہ دونوں ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق خونریز لڑائی میں ایک پولیس جوان زخمی ہوا جسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ مہلوک عسکریت پرندوں کا اس گروپ سے تعلق تھا اور ان کی شناخت کے بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے ۔ اسی دوران مزید عسکریت پسندوں کے لئے سرگرم تلاش جاری ہے ۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ رتنی پورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خصوصی اطلاع پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقہ کو گھیر لیا اور بڑے پیمانہ پر مہم شروع کی ۔ تلاشی مہم جاری تھی کہ چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورسس پر فائرنگ شروع کردی۔ فورسس کی جوابی فائرنگ کے ساتھ ہی تصادم شروع ہوگیا ۔ رات دیر گئے تاریکی کی وجہ سے لڑائی روک دی گئی تھی لیکن آج صبح دوبارہ شروع ہوئی اور دونوں عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر جھڑپ ختم ہوگئی۔جنوبی کشمیر کے کلبا ما ضلع میں ایک احتجاجی مظاہرہ کے دوران سیکوریٹی فورسس کی مبینہ فائرنگ میں ایک23سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پ ولیس نے یہ بات بتائی ۔ پدگام پورہ گاؤں کے ساکن بلال احمد بھٹ کو اس وقت گولی لگی جب بی ایس ایف کے عملہ نے مبینہ طور پر ایک قریبی دیہات میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران سنگباری کرنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کردی ۔ بلال احمد بھٹ کو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ جیسے ہی دو عسکریت پسندوں کی موت کی اطلاع عام ہوئی نوجوان مختلف سڑکوں پر جمع ہوئے اور پر تشدد احتجاج کرتے ہوئے مہلوکین کی نعشیں حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ برہم ہجوم کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران بی ایس ایف کی ایک ٹیم پر فائرنگ کی گئی ۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔

Encounter In Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں