امیٹھی اراضی تنازعہ - راجیو گاندھی چیارٹیبل ٹرسٹ سے اراضی واپس لینے کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

امیٹھی اراضی تنازعہ - راجیو گاندھی چیارٹیبل ٹرسٹ سے اراضی واپس لینے کا حکم

امیٹھی
یو این آئی
ایک مقامی ایس ڈی ایم عدالت نے آج متنازعہ 65ایکر اراضی اس کے اصل مالک اتر پردیش اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو واپس کرنے کا حکم دیا اور ہراج کے ذریعہ خریدی کردہ اراضی پر راجیو گاندھی چیارٹیبل ٹرسٹ کی ملکیت کو مسترد کردیا ہے ۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ( ایس ڈی ایم) وندیتا سریواستو نے ایک تحقیق اور کیس کی سماعت کے بعد یو پی ایس آئی ڈی سی کو اراضی کی واپسی کے حکم کا اعلان کیا ۔ عدالت نے فیصلہ دیا ایک سرکاری زمین کو ہراج نہیں کیاجاسکتا اور متعلقہ محکمہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی خانگی ادارہ کو نہیں دیاجاسکتا ۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ٹرسٹ کے حق میں اراضی کی ملکیت غیر قانونی ہے اور نشاندہی کی کہ اس اراضی کا سابقہ اسمارٹ بائی سیکل کمپنی کو دیاجانا بھی غیر قانونی تھا۔ مس سریواستو نے یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقہ سے اراضی1989ء میں اسمارٹ بائی سیکل کمپنی کے نام پر درج کرائی گئی تھی اس وقت کمپنی کو یو پی ایس آئی ڈی کی جانب سے90سال کے لئے لیز پر123ایکڑ اراضی دی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا اب گیند یو پی ایس آئی ڈی کے پالے میں ہے اور وہ چاہے تو اراضی ٹرسٹ کو دے سکتی ہے لیکن صرف انہی شرائط اور قواعد کے تحت دی جاسکتی ہے ۔ جن شرائط کے تحت اسمارٹ بائی سیکل کمپنی کو دی گئی تھی ۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے قبل ازیں اپنے دورہ امیٹھی کے موقع پر اس مسئلہ کو اٹھایا گیا اور کہا تھا کہ گاندھی خاندان نے ہراج کے ذریعہ اراضی خریدتے ہوئے فراڈ کیا تھا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گاندھی کاندان نے جو دعویٰ کرتا ہے کہ انہیں امیٹھی کے عوام کی فکر ہے، یہاں کی65ایکڑ اراضی کو غیر قانونی طریقہ سے حاصل کیا ہے ۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے ایرانی کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ ہراج ہائیکورٹ کے احکام پر کیا گیا تھا۔

Rajiv Gandhi Charitable Trust land in Amethi to be returned to UPSIDC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں