دہلی کے مخالف سکھ فسادات - امریکی عدالت میں سونیا گاندھی کے خلاف اپیل مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

دہلی کے مخالف سکھ فسادات - امریکی عدالت میں سونیا گاندھی کے خلاف اپیل مسترد

نیویارک
پی ٹی آئی
نیویارک میں ایک اپیلس کورٹ نے نئی دہلی میں1984ء کے مخالف سکھ فسادات کیس کے سلسلہ میں ایک گروپ کی جانب سے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف دائر کردہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیس میں ایک ضلع جج کے حکم کی جانب سے مسترد کرنے کی توثیق کی ہے ۔ رولنگ میں کہا گیا ہے کہ اس درخواست میں میرٹ کا فقدان ہے ۔ امریکی کورٹ آف اپیلس کے سہ رکنی جج پیانل نے پایا کہ سونیا گاندھی کے خلاف سکھ برائے انصاف کی جانب سے پیش کردہ دلائل میرٹ کے بغیر ہیں ۔ سرکٹ ججس جوس کیبر ینس رینا راگی اور رچرڈ ویسلے کی دو رکنی بنچ نے9جون 2014کے ضلع عدالت کے حکمکی توثیق کی جس میں جج نے سونیا گاندھی کے خلاف دائر کردہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقدمہ کو مسترد کردیا تھا ۔ امریکی ضلع جج برائن کوگن نے معاملہ کے موضوع کے دائرہ کار کے فقدان اور دعویٰ پیش کرنے میں ناکامی کی وجہ سے سونیا گاندھی کے خلاف شکایت کو مسترد کرتے ہوئے ان کی درخواست کو منظور کرلیا۔ سرکٹ ججس نے ضلع عدالت کے فیصلہ کی توثیق کی اور تین ججس کی بنچ نے کل یہاں جاری کردہ اس کے حکم میں یہ رولنگ دی ۔ سونیا گاندھی کے وکیل نامور ہندوستانی امریکی اٹارنی روی بترا نے اپیلس کورٹ کی رولنگ کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ججس نے سونیا گاندھی کو کسی بھی غلطی سے پاک قرار دیتے ہوئے ملک کے اقتدار اعلیٰ کوبرقرار رکھا ہے ۔ بترا نے ایک بیان میں پی ٹی آئی سے کہا کہ ایس جے ایف کو سونیا گاندھی اور ہر ایک لیڈر سے بر سر عام معافی مانگنی چاہئے کیونکہ انہوں نے کسی قانونی حق کے بغیر ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور بتایا کہ اس فیصلہ سے1984ء کے حقیقی متاثرین کو کوئی گزند نہیں پہنچے گی جنہیں انصاف دلانے کی جھوٹی امید دلائی جارہی ہے ایس جے ایف جھوٹے دعوے کررہی ہے اور ہندوستان کے قائدین کے خلاف اہانت آمیز الزامات عائد کررہی ہے کہ ہندوستانی قائدین کی تدبیر غلط ہے ۔ ایس جے ایف کے قانونی مشیر گرپتونت سنگھ پنان نے کہا کہ گروپ ، اپیلس کورٹ کے جج کے حکم کے خلاف حکم کو اندرون14دن اپیلس کورٹ کی دوسری بنچ میں دوبارہ سماعت کے لئے ایک درخواست پیش کرے گی اور اپیلس کورٹ کے ججس کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی ۔ ایس جے ایف نے2013ء میں سونیا گاندھی کے خلاف مبینہ طور پر مخالف سکھ فسادات میں کانگریس پارٹی کے قائدین کو بچانے اور ان کا تحفظ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکی ضلع عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا ۔ یہ فسادات نئی دہلی میں سابق وزیر اعظم وان کی ساس اندرا گاندھی کے قتل کے بعد پھوٹ پڑے تھے۔

1984 Sikh riots: US court dismisses case against Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں