راہول گاندھی کے دورہ کشمیر کا آغاز - پاکستانی شلباری سے متاثر افراد سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

راہول گاندھی کے دورہ کشمیر کا آغاز - پاکستانی شلباری سے متاثر افراد سے ملاقات

بالاکوٹ(جموں و کشمیر)
پی ٹی آئی
راہول گاندھی نے آج پونچھ میں خطہ قبضہ سے متصل علاقوں میں پاکستان کی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ مرکز کو ان کے مطالبات کی تکمیل کرنی چاہئے جن میں باز آباد کاری ، معاوضہ اور انشورنس تحفظ شامل ہے۔ کانگریس کے نائب صدر جنہوں نے آج سے اپنے سہ روزہ دورہ کشمیر کا آغاز کیا ہے ،6عام شہریوں کے افراد خاندان سے ملاقات کی ، جن میں ایک سر پنچ اور ایک ٹیچر شامل ہیں، جو یوم آزادی کے موقع پر بالا کوٹ میں پاکستان کی جانب سے لڑائی بندی کی خلاف ورزی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے ۔ راہول نے عظیم سے جن کے بھائی امین ہلاک اور دوسرے بھائی رمیض گولہ باری میں زخمی ہوئے ہیں،کہا کہ میں آپ کے چکھ درد میں شامل ہونے اتنی دور سے یہاں آیا ہوں ۔ کانگریس کے نائب صد رنے جن کے ساتھ پارٹی قائد امبیکا سونی اور جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر بھی تھے،52سالہ سرپنچ کرامت حسین کے افراد خاندان سے بھی بات چیت کی، جو فائرنگ میں ہلاکہ وئے ہیں ۔ راہول نے انہیں ہرممکن مدد کا تیقن دیا ۔ لڑائی بندی کی خلاف ورزی سے متاثرہ مواضعات کے عوام کی محفوظ تر علاقوں میں باز آباد کاری ، عوام کی جان اور املاک بشمول فصلوں اور مویشیوں کے لئے انشورنس کا مطالبہ کیا ۔ راہول نے کہا کہ یہاں خے عوام بے حد پریشان اور خوفزدہ ہیں۔ ان کے مطالبات جائز ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت ہند کو ان کا جائزہ لیتے ہوئے اس سلسلہ میں کچھ کرنا چاہئے ۔ کانگریس قائد نے جو کشمیر اور لداخ کا بھی دورہ کریں گے ، کہا کہ عوام کا کہنا ہے کہ جب کوئی دہشت گر دحملہ میں ہلاک ہوتا ہے تو اسے زیادہ معاوضہ دیاجاتا ہے ، جب کہ پاکستان کی شلباری میں ہلاک ہونے والوں کو کم معاوضہ ملتا ہے ، انہوں نے کہا کہ معاوضہ یکساں ہونا چاہئے ۔ ایک دیہاتی غلام عباس نے راہول کو بتایا کہ کہ ہم چاہتے ہیں کہ مہلوکین کے رشتہ داروں کو ملازمتیں دی جائیں ۔ ہم محفوظ مقامات پر باز آباد کاری چاہتے ہیں، کیوں کہ ہر سال پاکستان ہمیں نشانہ بناتا رہتا ہے۔ کانگریس قائد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں ان لوگوں سے ملنے آیا ہوں جو ہندوستان کی سرحد کے اس پار ہیں ، لہذا ہندوستان کو بھی اس کاساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور اس کی آسانی سے تکمیل کی جاسکتی ہے ۔

Rahul Gandhi in J-K, meets people affected by Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں