اسمارٹ سٹیز کے ناموں کا آج اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

اسمارٹ سٹیز کے ناموں کا آج اعلان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کولکتہ، ممبئی، جئے پور، بھوبنیشور اور رائے بریلی کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے فروغ دیاجائے گا۔ مرکزی وزارت شہری ترقی جمعرات کو این ڈی اے حکومت کے اس اہم پراجکٹ کے لئے منتخب شہروں خے ناموں کا قطعی اعلان کرے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے100اسمارٹ سٹیز کے لئے رہنما ہدایات اور پیمانے کو جاری کیا تھا جنہیں منتخب کرتے ہوئے25جون تک مکمل کیاجائے گا ۔ وزارت شہری ترقی کے ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سوا تمام جماعتوں نے مجوزہ اسمارٹ سٹیز کے ناموں کو قطعیت دے دی ہے ۔ پورے ملک میں99شہروں کو منتخب کیا جارہا ہے ۔ جموں و کشمیر کی حکومت نے ایک شہر کے بجائے دو شہروں جموں اور سرینگر کی تجویز پیش کی ہے اس لئے اس مسئلہ کو ابھی حل کرنا باقی ہے ۔

List of 100 smart cities to be out by today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں