افغانستان - شمالی ہند اور پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-11

افغانستان - شمالی ہند اور پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
افغانستان کے ہندوکش علاقہ میں آج شدید زلزلہ آیا جس سے شمالی ہندکے کئی علاقوں میں جھٹکے محصوس کئے گئے۔ ہندوستان کے محکمہ اراضیات کے مطابق6۔2شدت کا زلزلہ آیا ۔ آج دوپہر3:35بجے افغانستان میں آیا جس کے نتیجہ میں دہلی اور جموں و کشمیر کے بشمول شمالی ہند کے کئی علاقوں میں زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پڑوسی ملک پاکستان میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اتفاق سے آج ہی صبح9:42بجے جزائر سولومن میں6۔7شدت کا زلزلہ آیا ۔ قومی دارالحکومت میں زلزلہ کی شدت کم محسوس کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تقریبا30سکنڈس تک محسوس کئے جانے والے جھٹکوں سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔بالخصوص ہمہ منزلہ عمارتوں میں رہنے والے خوف کے عالم میں باہر نکل پڑے۔ پنجاب کے بعض قصبوں میں بھی زلزلہ محسوس کرنے کی اطلاع ہے ۔ وادی کشمیر کو آج کے زلزلے نے ہلاکر رکھ دیا ۔ جس کے نتیجہ میں عوام خوف کے عالم میں دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے ۔ محکمہ اراضیات کے ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے3:37بجے محسوس کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ محسوس ہوتے ہی عوام دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے ۔ جان و مال کو نقصانات کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات دستیاب نہیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان میں ہندو کش کی پہاڑیوں میں کہیں اس زلزلہ کا مبدا تھا جس کی شدت6۔2ریکارڈ کی گئی۔

Quake hits Afghanistan, tremors felt in north India, Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں