پاکستان دہشت گردوں کے صفایا کے لئے پر عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-12

پاکستان دہشت گردوں کے صفایا کے لئے پر عزم

اسلام آباد
رائٹر
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ خود دہشت گرد ی کا شکار ہے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور شدت پسندوں کو ٹھکانے لگانے کے عزم پر قائم ہے ۔ یہ بات پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے پیر کے روز وائس آف امریکہ کی ڈیواسروس سے بات کرتے ہوئے کہی۔وہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے بیان پر تبصرہ کررہے تھے، جس میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں طالبان کی پناہ گاہوں کے خلاف کاروائی کرے ے۔ واضح رہے کہ پیر کو کابل میں ہوائی اڈے کے داخلی راستے کے قریب ایک خود کش کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور15سے زائد ازخمی ہوئے تھے ۔ جب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان سے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پرعزم ہے ۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ، افغان ، قیادت اور افغانستان کی جانب سے کی جانے والی امن اور مفاہمتی عمل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

Pak Govt is determined to wipe out terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں