ملک میں اکتوبر تک پیاز مہنگی رہنے کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-03

ملک میں اکتوبر تک پیاز مہنگی رہنے کا اندیشہ

نئی دہلی، ممبئی
آئی اے این ایس
غیر موسمی بارش پیداوار میں کمی اور منڈیوں میں قلت کے نتیجہ میں پیا زکی قیمت آسمان چھونے لگی ہے اور اسی دوران تاجرین نے بتایا کہ اکتوبر تک یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ ملک بھر کی منڈیوں میں نئی فصل کے پہنچنے تک پیاز کی قیمت میں گراوٹ کا کوئی امکان نہیں۔ مالی سال2014-15کے دوارن پیاز کی پیداوار20ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جس30تا35فیصد حصہ اتفاقیہ اور بے موسم کی بارش سے تباہ ہوگیا ۔ ایک تجارتی ادارہ نے یہ بات بتائی جب کہ نوی ممبئی میں پیاز کے ایک ہول سیل(ٹھوک) تاجر راجیو منیار نے بتایا کہ مٹی کی حالت میں تبدیلی کے سبب فصل کے دوران موسمی تبدیلیوں کے نتیجہ میں فضا میں نمی کا توازن بگڑنے سے پیداواریت بری طرح متاثر ہوئی ۔ اس کے علاوہ دیگر عوام کی کار فرمائیوں کے نتیجہ میں پیاز مہنگی ہوگئی ۔ مرکزی وزارتزراعت نے اس کے انسداد کے اقدامات بھی تاخیر سے کئے۔ ان اقدامات کے باوجود ریاستوں کی منڈیوں اور بازاروں میں ہول سیل اور ریٹیل(ٹھوک اور چلر) قیمتوں50تا60فیصد اضافہ ہوا ۔ مرکزی وزارت زراعت نے پیاز کی مہنگائی پر قابو پانے اور بازاروں اور منڈیوں میں اس کی سربراہی میں اضافہ کے ارادے سے پاکستان، چین ، مصر اور دیگر ممالک سے تقریبا دس ہزار ٹن پیاز درآمد کی تھی۔ شدید بحران کے اندیشوں کے تحت غیر ملکی تجارت کے ڈائرکٹر جنرل نے پیاز کو اقل ترین بر آمدگی قیمت(ایم ای پی)425ڈالر فی ٹن مقرر کردی تھی جب کہ جون میں ایم ای پی صرف250ڈالر فی ٹن تھی۔ ایم ای پی میں اضافہ کا مقصد پیاز کے ایکسپورٹ پر روک لگانا تھا۔ بنگلوروزرعی مارکٹنگ یارڈ میں پیاز اور آلو کے ٹھوک تاجر سرینواس گوڑا نے بتایا کہ حکام منڈیوں میں پیاز کو سربراہی میں اضافہ میں ناکام رہے۔ علاوہ ازیں انسداد ایکسپورٹ کارروائی میں بھی تاخیر ہوئی ۔ ان اسباب کے نتیجہ میں تقریبا ہر سال انہیں مہینوں کے دوران پیاز مہنگی ہوجاتی ہے ۔

Onion prices soar, to remain high till October

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں