حیدرآباد میں 50 ماڈل مارکٹس تعمیر کرنے حکومت تلنگانہ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-03

حیدرآباد میں 50 ماڈل مارکٹس تعمیر کرنے حکومت تلنگانہ کا فیصلہ

حیدرآباد
اعتماد نیوز
شہر حیدرآباد میں 50 ماڈل مارکٹس تعمیر کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ عصری طور رپ ان ماڈل مارکٹس کو تعمیر کیا جائے ۔ شہر میں آبادی کے اضافہ کے تناسب سے مارکٹ میں اضافہ نہیں ہوا جس کے پیش نظر حکومت مارکٹ کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہر میں موجود مارکٹ میں بھی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ کئی مارکٹ کے پاس پارکنگ کی سہولت نہیں ہے ۔ چیف منسٹر نے شہر میں150مارکٹس تعمیر کرنے کی جی ایچ ایم سی کے کمشنر سومیش کمار کو ہدایت دی کہ جن میں پہلے مرحلہ کے تحت50مارکٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ شہر کے50مقامات پر یہ عصری مارکٹ تعمیر کئے جائیں گے ۔ ہر ایک مارکٹ کی تعمیرپر50لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ جی ایچ ایم سی کے ڈپٹی کمشنرس نے مارکٹ کی تعمیر کی اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے کمشنر سومیش کمار کو رپورٹ پیش کردی ہے ۔ ان مارکٹس کی تعمیر کے لئے25کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے۔

GHMC to construct 50 Model Markets with Rs. 25 crore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں