دہشت گردوں کو بھی سزائے موت نہیں دی جانی چاہئے - ششی تھرور کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-03

دہشت گردوں کو بھی سزائے موت نہیں دی جانی چاہئے - ششی تھرور کا بیان

ترواننتاپورم
پی ٹی آئی
سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے تنقیدوں سے پست حوصلہ ہوئے بغیر آج دہشت گردوں کو بھی سزائے موت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرسودہ طریقہ کار ہے اور اس کے بجائے انہیں پیرول کے بغیر تا حیات سلاخوں خے پیچھے بھیج دیاجانا چاہئے ۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کو زندگی بھر کے لئے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیاجانا چاہئے اور پیرول بھی نہیں دی جانی چاہئے۔ پہلے زمانہ میں یہ مانا جاتا تھا کہ اگر کوئی کسی کا قتل کرتا ہے تو اسے بھی ہلاک کردیاجانا چاہئے ۔ ہمیں از کار رفتہ طریقہ کار پر عمل کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے ایک ماحولیاتی تنظیم ٹری واک کے زیر اہتمام ایک تقریب کے وقفوں کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب ہم سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہیں تو ہم انہیں کی طرح عمل کررہے ہوتے ہیں ۔ وہ قاتل ہیں اور ریاست کو ان کی طرح عمل نہیں کرنا چاہئے۔ ممبئی دہشت گرد حملہ کے قصوروار یعقوب میمن کی پھانسی پر اپنے ٹوئٹر پیام پر حالیہ تنازعہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں نے میمن کے کیس کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ میں نے اپنے ٹوئٹر پیام میں صرف اتنا کہا تھا کہ میں کسی انفرادی کیس کی خوبیوں یا خامیوں پر بحث نہیں کروں گا ۔ یہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ۔ میں نے تو صرف سزائے موت کی مکالفت کی تھی جو ایک فرسودہ طریقہ کار ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے بھی کہا ہے کہ ہمیں کسی کی زندگی لینے کا حق نہیں ہے ۔ ترواننتاپورم کے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ نہ صرف انہوں نے بلکہ دیگر کئی قائدین بشمول سیتا رام یچوری، ڈی راجا ، کنی مولی، شتروگھن سنہا اور ورون گاندھی نے بھی سزائے موت کی تنسیخ کی حمایت کی ہے۔
علیحدہ اطلاع کے مطابق سابق مرکزی وزیر ششتی تھرور نے جن کی حال ہی میں صدر کانگریس سونیا گاندھی نے سرزنش کی تھی آج کہا کہ انہوں نے کبھی نجی معاملات کا آن یا آف دی ریکارڈ افشا نہیں کیا، کیوں کہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ایسا کرنا شائستگی کے مغائر ہے ۔ترواننتاپورم کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ میں خدمات کے دوران یا سیاست میں قدم رکھنے کے بعد کبھی نجی معاملات کا افشا نہیں کیا۔ نجی بات چیت کبھی منظر عام پر نہیں لائی ۔ سشی تھرور کو سرزنش کی وجہ ان کی جانب سے پارلیمنٹ میں پارٹی کے التوا کے حربوں کے خلاف خیالات کا اظہار اور21جولائی کو کانگریس کے اجلاس میں ترتیب دی گئی حکمت عملی کا افشا تھا۔

No death penalty even for terrorists, says Shashi Tharoor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں