پی ٹی آئی
این سی پی لیڈر طارق انور نے آج آر جے ڈی ، جے ڈی یو اور کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کا سیکولر اتحاد مسلم چہرے نہیں چاہتا اور ان پارٹیوں نے ہمیشہ مسلم لیڈرس کو دبانے کی کوشش کی ہے ۔ این سی پی بہار انتخابات میں نشستوں کی تقسیم و حصہ داری کے لئے اپنے علاقائی وزراء سے بات میں مصروف ہے اور این سی پی جنرل سکریٹری طارق انور نے بتایا کہ وہ18اگست تک مکمل اسٹرایٹیجی بنالیں گے ۔ بہار کے سیکولر اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں مسلم لیڈروں کو استعمال کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں سیاست میں حصہ نہیں دینا چاہتیں۔ ان پارٹیوں کا خیال ہے کہ بی جے پی سے مخالفت کی بنا پر مسلم ووٹ ان کے حصے میں آجائیں گے ۔ انہیں اپنے مسلم ووٹ بنک پر بھروسہ ہے ۔ انہیں نہ مسلم پسند ہیں اور نہ دلت اور یہ انتہائی غلط چیز ہے ۔ این سی پی کو دی گئی نشستوں کی تعداد کو ٹھکراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان کے لئے قابل قبول نہیں اور وہ اس کے لیے اپنی پارٹی میٹنگ رکھ کر 18/اگست تک فیصلہ کریں گے۔
Nitish, Lalu don't want Muslim faces, says NCP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں