ترقیاتی پروگرام - جگہ اور افرادی قوت فراہم کرنے ریلوے سے متعلقہ وزارت کی یادداشت مفاہمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-17

ترقیاتی پروگرام - جگہ اور افرادی قوت فراہم کرنے ریلوے سے متعلقہ وزارت کی یادداشت مفاہمت

حیدرآباد
پی ٹی آئی
حکومت بعض ریلوے اسٹیشنوں کو منتخب کررہی ہے تاکہ وہاں ترقیاتی پرگرامس منعقد کئے جائیں ۔ وزیر مملکت برائے فروغ مہات (آزادانہ ذمہ داری )راجیو پرتاپ روڈی نے کہا کہ ریلوے میں مہارت فروغ اور ترغیبات کے لئے شراکت دار بننے کی زبردست صلاحیت موجود ہے ۔ روڈی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس لئے ہم نے ریلوے سے شراکت داری کی ہے۔ ہم چند ریلوے اسٹیشنس کو منتخب کرنے والے ہیں۔ یہ عمل جاری ہے اور فروغ مہارت پروگرام شروع ہونیو الا ہے۔ چند مہینوں میں بعض اسٹیشنس میں کام شروع ہوجائے گا ۔ انڈین ریلویز اور وزارت فروغ مہارت و انٹر پرینیور شپ کے مابین ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے ہیں۔ اول الذکر جگہ اور افرادی قوت مہیا کرے گا تاکہ فروغ مہارت پروگراموں کو روبہ عمل لایاجاسکے۔ اس کا مقصد ریلوے اسٹیشنوں میں جگہ اور دستیاب سہولتوں کو استعمال کر کے کلاس روم جیسی تربیت مہیا کرنا اور انفراسٹرکچر سے استفادہ کرنا ہے ۔ روڈی نے کہا کہ ریلوے میں سب سے بڑی تعمیری گنجائش ہے ریلوے سے شراکت داری پر انہوں نے نوٹ کیا کہ ملک بھر میں اس کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ ملک بھر میں چھ ہزار ریلوے اسٹیشنس ہیں ۔ اس کا آپٹیکل فائبر نیٹ ورک 43ہزار کلو مٰٹر پر مشتمل ہے ۔ ان میں5ہزار ریلوے اسٹیشنس ایسے ہیں جہاں ایک یا اس سے بھی کم ٹرینیں توقف کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انفراسٹرکچر موجود ہے وہاں عمارت اور پانی و صفائی کی سہولت موجود ہے۔ ان مقامات پر برقی بھی موجود ہے ۔ اس کے علاوہ کسی اور مقام پر آپیٹکل فائبر نیٹ ورک نہیں پایاجاتا ۔ ریلوے انفراسٹرکچر ناقابل رسام مقامات پر بھی موجود ہے جہاں ملک کی قابل لحاظ آبادی پائی جاتی ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ریلوے نیٹ ورک عموما ناقابل رسا مقامات سے ہی گزرتا ہے، جن میں چٹانی علاقے اور جنگلات میں واقع مواضعات بھی شامل ہٰں۔ ہندوستان کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جو ہنوز سڑکوں سے مربوط نہیں ہیں ۔ یادداشت مفاہمت پر دستخط کے ساتھ نیشنل اسکیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن دیہاتوں کے بے روزگار نوجوانوں کی کثیر تعداد کو مہارت کی تربیت دینے درست پلیٹ فارم ثابت ہوگا ۔ اس کی مدد سے وہ معاشی اعتبار سے خود کفیل بن جائیں گے ۔ فروغ مہارت وزارت کئی ذرائع سے وسائل حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ راجیو پرتاپ روڈی نے کہا کہ اس طرح سے تقریبا پچاس کروڑ افراد کو تربیت مہیا کرنے کا پر عزم نشانہ مکمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمہ سطحی فنڈ کے لئے غور کررہے ہیں کیوںکہ اس کے لئے کثیر وسائل کی ضرورت ہے ۔ پچاس کروڑ افراد کو تربیت کے ساتھ مزید دس کروڑ عوام کا رکن طاقت میں شامل ہوں گے ۔ جس کے لئے بڑے وسائل کی ضرورت ہے۔ ہم اس سلسلہ میں محکمہ دفاع اور سی ایس آر کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری فنڈ اداروں اور خانگی شراکت داروں سے بھی بات کررہے ہیں ۔ حکومت نے2022تک40۔2کروڑ افراد کو نئی قومی پالیسی برائے فروغ مہارت کے تحت تربیت فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا۔

Railways, skill development ministries sign MoU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں